ETV Bharat / bharat

راموجی راؤ کا راموجی گروپ آف کمپنیز کے ملازمین کے نام پیغام - MEDIA BARON RAMOJI RAO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 7:23 PM IST

Updated : Jun 11, 2024, 5:33 PM IST

ملک میں میڈیا اور بزنس ٹائیکون کی حیثیت سے مشہور راموجی راؤ نے اپنے انتقال سے پہلے راموجی گروپ آف کمپنیز کے تمام ملازمین کے نام ایک پیغام لکھا جس میں ملازمین کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کمپنی کے روک کلچر اور ڈسپلن کو بنائے رکھیں اور اداروں اور ذاتی زندگیوں کو عروج کی جانب روان دواں رکھیں۔

Media Baron Ramoji Rao
Media Baron Ramoji Rao (etv bharat)

حیدرآباد: عظیم میڈیا شخصیت رامو جی راؤ 8 جون کی صبح حیدر آباد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انکی رحلت پر انکی سرپرستی میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین پر گویا سکتہ طاری ہوگیا ہے۔ نو جون کو جب انکا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے انکی رہائش گاہ سے نکالا گیا تو لوگوں کا ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر انہیں الوداع کہنے کیلئے راموجی فلم سٹی میں امڈ آیا تھا۔ راموجی راؤ فرش سے اٹھے ہوئے ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے اپنے سخت محنت اور جانفشانی سے تعمیر و ترقی کے عرش کو چھولیا تھا۔ وہ ہر وقت بامقصد کام کرنے کیلئے خود بھی کمربستہ ہوتے تھے اور اپنے ماتحت ملازمین کو بھی اسکی تلقین کرتے تھے۔ وہ علم دوست تھے اور تساہل و آرام طلبی کے ساتھ انہیں دلی نفرت تھی۔ وہ ملازمین کے خیر خواہ تھے اور ہمیشہ انہیں اپنے دل کے قریب رکھتے تھے۔ اسی لئے انہوں نے انتقال سے قبل اپنے گروپ کے ملازمین کے نام وصیت لکھی تھی۔ تیلگو میں تحریر کی گئی اس وصیت کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے:

ہر ملازم کو تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ایک پرعزم سپاہی کے طور پر کام کرنا چاہیے اور چیلنجز کا سامنا اختراعی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے کرنا چاہئے۔ آپ ان اداروں اور نظاموں کی بنیاد ہیں جنہیں میں نے ہمیشہ قائم رہنے کیلئے استوار کیا ہے۔ میری زندگی کے آسمان پر بادل منڈلانے لگے ہیں۔ رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ یہ بادل نہ بارش کیلئے جمع ہوئے ہیں اور نہ کسی طوفان کیلئے۔ یہ میری زندگی کی شام میں رنگ بھرنے کیلئے آ ئے ہیں۔

کئی دہائیوں تک، میں ایک نہ تھکنے والے کارکن کی طرح دوڑتا رہا، کئی محسوس نہیں ہوا کہ اس دوران کیسے دہائیاں گزر گئیں۔ اس مدت کے دوران ہر صبح میرے دل کو سورج دیوتا کی پہلی کرنوں سے متاثر ہونے والے شعور سے بھرتی تھی اور میری عقل اور تخلیقی صلاحیتوں کو سات گھوڑوں والے رتھ کے سوار کی طرح تیز تر کرتی تھی۔ اب عظیم شاعر کے مندرجہ بالا الفاظ میرے خیالات کو مہمیز دے رہے ہیں۔

اگرچہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، لیکن میرے ذہن میں نئے خیالات آتے رہتے ہیں جو کہتے ہیں کہ 'تبدیلی ابدی ہے... تبدیلی سچائی ہے'۔ راموجی گروپ کے خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے، میں آپ سب کو یہ خط لکھنے کیلئے راغب ہوں کیونکہ مجھے ان الفاظ کا مفہوم سمجھنے کی خواہش ہے جو نہ جانے کب اور کہاں کس صورت میں حقیقت بن جائیں گے۔ ایک طرح سے یہ مستقبل کا خاکہ ہے۔ راموجی گروپ آف کمپنیز کے ملازمین کے طور پر آپ سب کو اپنے عظیم مقاصد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں!

(تیلگو میں کہتے ہیں کہ) شخص کی جمع طاقت ہے۔ اگرچہ راموجی گروپ کی تمام کمپنیاں میرے خیالات کی تخلیق ہیں، لیکن یہ سب ایک طاقتور نظام میں پروان چڑھی ہیں جنہیں لاکھوں لوگوں کی پزیرائی حاصل ہے۔ میں بہت سے ایسے ملازمین کو جانتا ہوں جنہوں نے متعلقہ اداروں کی ترقی میں براہ راست کردار ادا کیا ہے، وہ پیشہ وارانہ اقدار سے سرشار ہیں اور معاشرے میں انکی پہچان ہے اور انکا نام زبان زد عام ہے۔ راموجی گروپ کی کمپنیوں میں کام کرنا باعث عزت و افتخار ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری کمپنیوں میں منفرد خصوصیات کا حامل عملہ ہے جنکا کمپنی کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے۔ سخت محنت کے نتیجے میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے - یہ ایک کاروباری اصول ہے جس پر میں نے کئی دہائیوں سے وفاداری سے عمل کیا ہے! لہذا، میرے تمام ادارے اور تنظیمیں براہ راست مفاد عامہ سے منسلک ہیں جس کیلئے انسانی وسائل کا وسیع تر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ انسانی وسیلے اعلیٰ اور معیاری کام پر بہترین اقدار کا تاج لگاتے ہیں۔ میں ان تمام ملازمین کا مشکور ہوں جو دہائیوں تک میرے پیچھے کھڑے رہے اور میری خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں میری اعانت کی۔

یہ میری زندگی کی شیوہ رہا ہے کہ کوئی بھی کام یا منصوبہ جب شروع کیا جائے تو وہ منفرد ہونا چاہیے اور کبھی بھی دوسرے درجے پر رہنے پر آمادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے فی الواقع دونوں اطراف سے زندگی کی شمع کو روشن کیا اور مارگدرشی سے لیکر ای ٹی وی بھارت تک ہر منصوبے کو بہترین بنایا تاکہ تیلگو نسل کا پرچم ہمیشہ بلند رہے۔

میری تمنا یہ ہے کہ میں نے جو تنظیمیں اور نظام بنائے ہیں وہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔ میں نے راموجی گروپ کی کمپنیوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط انتظامی اور لیڈرشپ کی بنیادیں تیار کی ہیں، جن کا براہ راست انحصار ہزاروں لوگوں کے روزگار پر اور بالواسطہ طور پر دوسرے ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی پر ہے۔ میرے بعد بھی، میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اپنے کام سے وابستہ رہیں تاکہ عظیم روایات ہمیشہ قائم رہیں اور راموجی اداروں کی ساکھ بڑھے۔ معلومات، سائنس، تفریح، ترقی یہ چار اہم شعبے ہیں جو کسی بھی قوم کا مستقبل روشن کرتے ہیں۔ راموجی گروپ کی تمام کمپنیاں ان چار ستونوں پر کھڑی ہیں اور مسلسل عوامی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ عوامی اعتماد، ہمیشہ آپکے پیچھے رہتا ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔

بے باک صحافت میں ایناڈو کا فاتحانہ سفر؛ 'یشودھیا' اور دیگر اشاعتی اداروں کی دھاک دنیا بھر میں ہے۔ 'مارگ درشی' کا جال ریاستی سرحروں کو بھی پھلانگ چکا ہے۔ یہ کروڑوں سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی مانند ہے۔ ہماری طاقت ای ٹی وی اور ای ٹی وی بھارت نیٹ ورکس ہیں جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ تیلگو ذائقوں کے سفیر کے طور پر پریا کی پوزیشن ٹھوس اور مستند ہے۔ راموجی فلم سٹی قوم کا افتخار ہے۔ اس سب میں، تمام فتوحات میں آپ میری فوج ہو۔ 'راموجی' عرف عام میں نظم و ضبط کا دوسرا نام ہے۔ اب آپ کا کام، اس ادارے یا آرگنائزیشن سے وابستہ ہوا ہے۔ اپنے کام اور اپنی زندگی کو ترقی اور عروج کی راہ پر گامزن کریں۔ تخلیقی طاقت کے ساتھ چیلنجوں پر قابو پالیں۔ راموجی گروپ کی ڈگ وجے یاترا کسی طور روکی نہیں جاسکتی ہے۔ ہر ملازم کو ایک قابل اور پرعزم سپاہی کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے! راموجی گروپ آف کمپنیز ایک غیر متزلزل اعتماد کا مفہوم سمجھنے کیلئے ایک ایڈریس ، ایک معرفت ہے۔ میں آپکے نام ذمہ داری کی وصیت لکھ رہا ہوں، آپ کو مکلف ٹھہراتا ہوں کہ آپ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راموجی راؤ اپنے آخری سفر پر روانہ، مذہبی روایات کے مطابق ادا کی گئیں رسومات

راموجی راؤ: ایک ایسی شخصیت جنہوں نے لاتعداد لوگوں کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا

راموجی راو کا ایک ماہانہ میگزین سے میڈیا میں ڈیجیٹل انقلاب لانے تک کا سفر

Last Updated : Jun 11, 2024, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.