ETV Bharat / bharat

من کی بات میں وزیراعظم مودی نے کہا اولمپکس عالمی سطح پر ترنگا لہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے - PM MODI MANN KI BAAT - PM MODI MANN KI BAAT

وزیر اعظم نریندر مودی آج 'من کی بات' کے 112ویں ایپی سوڈ سے خطاب میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

Man Ki Baat
وزیراعظم مودی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 1:43 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں ریاضی اولمپیاڈ کے فاتحین سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کے پاس عالمی سطح پر ہمارا ترنگا لہرانے کا موقع ہے، انہیں ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا ہے۔ آپ تمام اہل وطن اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہی ریاضی کی دنیا میں بھی اولمپکس منعقد ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں 100 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے حصہ لیا اور ہماری ٹیم مجموعی طور پر ٹاپ فائیو میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے والے طلبہ میں پونے سے آدتیہ وینکٹ گنیش، پونے سے سدھارتھ چوپڑا، دہلی سے ارجن گپتا، گریٹر نوئیڈا سے کنو تلوار، ممبئی کے رشیل ماتھر اور گوہاٹی سے آنندو بھادوری شامل ہیں۔

'من کی بات' کے 112ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آسام کے چرائیدیو میدام کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس فہرست میں یہ ہندوستان کا 43واں مقام ہوگا، لیکن شمال مشرق سے یہ پہلا مقام ہوگا۔ چرائیدیو کا مطلب ہے پہاڑیوں پر چمکتا ہوا شہر۔ یہ اہوم خاندان کا پہلا دارالحکومت تھا۔

اہوم خاندان کے لوگ روایتی طور پر اپنے آباؤ اجداد کی باقیات اور ان کے قیمتی سامان کو موئدم میں رکھتے تھے۔ چرائیدیو میدام ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ زیادہ سیاحوں کو راغب کرے گا۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس جگہ کو اپنے مستقبل کے منصوبوں میں شامل کریں۔ اس سال 9 مارچ کو مجھے عظیم اہوم جنگجو لچیت بورفوکن کے بلند ترین مجسمے کی نقاب کشائی کا موقع ملا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آئیے ایسے رنگوں کی بات کرتے ہیں، جنہوں نے ہریانہ کے روہتک ضلع کی 250 سے زیادہ خواتین کی زندگیوں کو خوشحالی کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔ یہ خواتین ہینڈلوم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کوئی بھی ملک اپنی ثقافت پر فخر کر کے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ بھارت میں بھی ایسی بہت سی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش پروجیکٹ پری ہے۔ آپ نے سڑکوں اور انڈر پاسز میں دیواروں پر بہت خوبصورت پینٹنگز دیکھی ہوں گی۔ یہ پینٹنگز اور نوادرات صرف پری سے وابستہ ان فنکاروں نے بنائے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے مانس کے نام سے ایک خصوصی مرکز کھولا ہے، جو منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑا قدم ہے۔ حال ہی میں مانس کے لیے ایک ہیلپ لائن اور پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ حکومت نے ٹول فری نمبر 1933 بھی جاری کیا ہے۔ کوئی بھی شخص اس نمبر پر کال کر کے بحالی سے متعلق ضروری مشورہ یا معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایم مودی کا حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ پیش کرنے کے بعد یہ پہلا ریڈیو پروگرام ہے۔ وزیر اعظم مودی آل انڈیا ریڈیو پر پروگرام 'من کی بات' میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہیں۔ پی ایم مودی کے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا ایپی سوڈ ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 111ویں ایپی سوڈ کے دوران وزیر اعظم نے مانسون کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ یہ پروگرام چند ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ آج بالآخر وہ دن آ گیا ہے جس کا ہم سب فروری سے انتظار کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے 'ماں کے نام پر ایک درخت' کا بھی ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛

پی ایم مودی نے 28 جولائی کو ٹیلی کاسٹ ہونے والی 'من کی بات' کے حوالے سے عوام سے تجاویز طلب کیں

پی ایم مودی کے من کی بات، کہا – وہ دن آ گیا جس کا انتظار تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.