اورنگ آباد: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ڈی این اے میں محبت کی وجہ سے بی جے پی اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔
'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے حصہ کے طور پر جمعرات کو اورنگ آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ہر روز ناانصافی ہو رہی ہے۔ جس معاشرے میں ناانصافی ہوگی وہاں تشدد اور نفرت ہوگی۔ بی جے پی کے لوگ پورے ملک میں نفرت پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہندوستان کا ڈی این اے محبت کا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بے روزگاری اب پچھلے 40 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں بڑے صنعتکار چینی اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے چھوٹی فیکٹریاں برباد ہو گئیں۔ کانگریس روزگار اور دیگر مسائل پر عوام کے درمیان جا رہی ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم یہ سوالات اٹھاتے رہیں گے۔
اجلاس کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، بہار کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ، سابق گورنر نکھل کمار، ایم ایل اے آنند شنکر، راجیش کمار، شکیل احمد، نوجوان لیڈر کنہیا وغیرہ نے خطاب کیا۔
یواین آئی۔