ETV Bharat / bharat

کیا آپ جھوٹ بولنے والے وزیرا عظم کو ووٹ دیں گے: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

تیسرے اور مرحلے کی پولنگ سے عین قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ریاست کو محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے اور بنگال کو بدنام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بنگال سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔میں زندگی بھر بنگال میں رہی ہوں کسی میں بھی ہمت نہیں کہ مجھے بنگال سے نکال دے ۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی (IANS)
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 6, 2024, 8:55 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو الزام لگایا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے جھوٹ کا بلیو پرنٹ تیار کر رہی ہے۔

بیربھوم ضلع کے سانتھیا میں بیر بھوم سے ترنمول کانگریس کی امیدوار، موجودہ رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ قومی سطح کے دو اعلیٰ لیڈر ہیں جوپورے ملک کو لوٹ رہے ہیں لیکن اپنے گناہ چھپانے کے لیے بنگال کو بدنام کر رہے ہیں۔بی جے پی جھوٹ پھیلا کر الیکشن جیتنے کا خاکہ تیار کر رہی ہے۔ کیا آپ فسادکی سازش کرنے والے وزیر اعظم کو ووٹ دیں گے؟۔

بی جے پی پر سندیش کھالی کے بارے میں جھوٹی داستان رقم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے بنگال کی کروڑوں ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی کی ہے۔ بی جے پی انہیں الزامات لگانے کے لیے رقم کی پیشکش کی ہے۔ آپ کو ایسی حرکت پر شرم آنی چاہیے۔بنرجی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں اشتہارات پر کروڑوں خرچ کر رہی ہے لیکن بنگال کے غریبوں کے پیسے روک رہی ہے۔

بی جے پی بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے: ممتا بنرجی

تیسرے اور چوتھے مرحلے کی پولنگ سے عین قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ریاست کو محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بڑی بڑی باتیں کرتی ہے اور بنگال کو بدنام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بنگال سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔میں زندگی بھر بنگال میں رہی ہوں کسی میں بھی ہمت نہیں کہ مجھے بنگال سے نکال دے ۔

ممتا نے اتوار کو بیر بھوم میں کہاکہ ’’بیر بھوم رنگامتی، لال متی کی سرزمین ہے۔ بیر بھوم ضلع کا مستقبل بہت روشن ہے۔ دیوچا پوجامی جیسی کوئلے کی دوسری بڑی کان یہاں واقع ہے۔ کام شروع ہو چکا ہے۔ بہت سے لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ بنگال میں اگلے سو سال تک بجلی کی کمی نہیں ہوگی۔ ہم اپنی قیمت کم کرکے بیرونی ممالک کو بیچ سکتے ہیں۔

مرکز کی مودی حکومت کے خلاف بولنے کے علاوہ ممتا نے بنرجی کہاکہ یہ بنگال کا ووٹ نہیں ہے۔ یہ بی جے پی کو بدلنے کا ووٹ ہے۔ آپ نے بہت بہتری کی ہے۔ مزید ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ دیوچا پوجامی کے لیے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.