ETV Bharat / bharat

اوڈیشہ میں پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر شدید حملہ - Lok sabha election 2024

مودی نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو بی جے ڈی حکومت کی آخری عبارت لکھی جائے گی اور پہلی بار اڈیشہ میں ڈبل انجن والی حکومت بنے گی۔

اوڈیشہ میں پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر شدید حملہ
اوڈیشہ میں پی ایم مودی کا انڈیا اتحاد پر شدید حملہ (PM Modi BJP X handle)
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 6, 2024, 5:49 PM IST

برہم پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اڈیشہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے ریاست میں حکمراں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کا موازنہ ڈوبتے سورج سے کیا، نیز کانگریس کو تاریخ کا صفحہ قراردیا آج اڈیشہ کے برہم پور میں 'وجئے سنکلپ سماویش' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے عوام سے بی جے پی کو ایک موقع دینے کی اپیل کی اور ریاست کو ملک میں نمبر ایک بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کو پانی کے وسیع وسائل، معدنی ذخائر اور ایک طویل ساحلی پٹی سے نوازا گیا ہے، اس کے باوجود یہاں کے لوگ اب بھی غربت سے نبرد آزاما ہیں۔ انہوں نے ریاست کی حالت کا ذمہ دار کانگریس کے 50 اور بی جے ڈی کے 25 سالہ دور حکومت کو قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو بی جے ڈی حکومت کی آخری عبارت لکھی جائے گی اور پہلی بار اڈیشہ میں ڈبل انجن والی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا، ’’آج 6 مئی ہے اور 6 جون تک اڈیشہ کے لیے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا نیز 10 جون کو بی جے پی کی وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب ہوگی، جس کے لیے میں سب کو ذاتی طور پر دعوت دینے آیا ہوں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی اڈیشہ میں تمام طبقات کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا ایک ویژنری منشور لے کر آئی ہے اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور یہ 'مودی کی گارنٹی' ہے۔

وزیر اعظم نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حکومت کو دو اصولوں پر منتخب کرنے کا عہد کریں، پہلا مرکز میں مضبوط حکومت کے لیے اور دوسرا اڈیشہ میں مضبوط حکومت کے لیے تاکہ ریاست ڈبل انجن والی حکومت کے تحت تیز رفتاری سے ترقی کر سکے۔ انہوں نے مرکز کی کئی سماجی بہبود کی اسکیموں کو نافذ نہ کرنے پر ریاست کی نوین پٹنائک حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوشحالی کے باوجود غریب بنے ہوئے ہیں۔

مودی نے کہا کہ کانگریس کے 10 سالہ دور میں اڈیشہ کو 1 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے ہیں جب کہ گزشتہ 10 برسوں میں ریاست کو 3.5 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف پیسہ بھیجنا کافی نہیں ہوگا بلکہ ان اسکیموں کو نافذ کرنے کے لیے ایک ایماندار حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاست کو لوٹنے پر بی جے ڈی لیڈروں کی تنقید کی اور کہا کہ بی جے ڈی کے چھوٹے لیڈر بھی بڑی عالیشان عمارتوں کے مالک بن گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ کے حلقہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ مزدوروں کے طور پر دوسری ریاستوں میں کیوں ہجرت کر رہے ہیں اور ان کے حلقہ ہنجیلی میں کافی کولڈ اسٹوریج کیوں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز نے اڈیشہ کو جل جیون مشن کے تحت 10000 کروڑ روپے دیئے تھے، لیکن بی جے ڈی حکومت اس رقم کو استعمال کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اسی طرح سڑکوں کی ترقی کے لیے فنڈز بھیجے جا رہے ہیں، اس کے باوجود ریاست کے کئی گاؤں میں سڑک کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے ریاست کی بی جے ڈی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یا تو اسکیموں کو نافذ نہیں کر رہی ہے یا اگر کوئی اسکیم نافذ کررہی ہے تو ان اسکیموں پر وزیر اعلیٰ کی تصویر چسپاں کرکے کریڈٹ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "مرکزی حکومت ہر حاملہ خاتون کو 6000 روپے دے رہی ہے، لیکن اڈیشہ حکومت اسے ریاست میں نافذ نہیں کر رہی ہے۔ کیا اڈیشہ کی کوئی ماں حاملہ خواتین کو فوائد سے محروم رکھنے کے لیے بی جے ڈی حکومت کو معاف کرے گی؟

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل

مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے تمام ریکارڈ توڑنے کا عہد کریں۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ گاؤں کا دورہ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملیں اور انہیں بتائیں کہ "مودی جئے جگناتھ کہنے آئے ہیں" تاکہ وہ انہیں آشیرواد دیں تاکہ لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کا اختیار ملے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.