ETV Bharat / bharat

لوک سبھا الیکشن 2024 آنے والی نسلوں کے مستقبل کا الیکشن، اکھلیش یادو

Akhilesh Yadav on Lok Sabha Election ایس پی صدر نے آج لکھنؤ میں ریاستی ہیڈکوارٹر پر بڑی تعداد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں نظام پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ بی جے پی حکومت میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ اس کا راستہ خطرناک ہے۔بی جے پی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اشتہارات میں جھوٹے وعدے دکھائے جا رہے ہیں۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 13, 2024, 9:15 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن۔2024 میں آنے والی نسل کے مستقبل کا الیکشن ہے۔ یہ عوام کی موت وزیست کا الیکشن ہوگا اور جمہوریت آئین، ریزرویشن سب پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

یادو نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 2024 کے انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی سطح تک جا سکتی ہے۔ ووٹنگ کے وقت دھاندلی کی تیاریاں ہیں۔ ایسے میں عام آدمی جو کہ ووٹر بھی ہے، اپنے حقوق اور ووٹ کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت کو بچائیں۔

ایس پی صدر نے آج لکھنؤ میں ریاستی ہیڈکوارٹر پر بڑی تعداد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں نظام پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ بی جے پی حکومت میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ اس کا راستہ خطرناک ہے۔بی جے پی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اشتہارات میں جھوٹے وعدے دکھائے جا رہے ہیں۔

یادو نے کہا کہ تمام ایس پی لیڈروں اور کارکنوں کو چاہئے کہ وہ بوتھ سطح پر پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کریں اور پی ڈی اے کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔ لوگوں کو سماج وادی حکومت کی حصولیابیاں بتائیں اور ایس پی اتحاد کے امیدواروں کو اکثریت سے جیتنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں بی جے پی کے تئیں شدید غصہ ہے۔ جھوٹے مقدمات درج کر کے اپوزیشن لیڈروں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ تاجروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کسان مہنگائی اور قرضوں سے پریشان ہیں۔ آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ ایک جملہ نکلا۔

نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔ ملازمتوں کی بھرتی کے امتحانی پرچے لیک ہونے سے طلباء اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی حکومت بے روزگاروں کو نوکری نہ دینے کے لیے پیپر لیک کر رہی ہے۔ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان مایوس اور ناراض ہیں۔

یادو نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ایک لاکھ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ نوٹ بندی،گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے تاجر پریشان ہیں۔ حکومتی پالیسیاں دوا ساز کمپنیوں کو منافع فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ قومی اثاثے ایک ایک کر کے بیچے جا رہے ہیں۔ سارا کاروبار چند صنعتکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انکم ٹیکس وغیرہ جیسی ایجنسیوں کے ذریعے ڈرا دھمکا کر بی جے پی کے پارٹی فنڈز سے ریکوری کی جارہی ہے۔ انتخابی عطیات 6,500 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز کے ذریعے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نفرت پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے والی پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ مہنگائی، کرپشن اور مظالم کے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ویسے بھی ڈاکٹر لوہیا نے کہا تھا کہ زندہ قوم پانچ سال تک انتظار نہیں کرتی۔ ووٹروں کو جلد ہی یہ موقع ملنے والا ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور اتحاد اتر پردیش میں 80 میں سے 80 لوک سبھا سیٹیں جیتنے جا رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اور پی ڈی اے مل کر سماجی اور اقتصادی انصاف کے لیے آخری جنگ لڑ کر بی جے پی کی مرکزی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.