ETV Bharat / bharat

ممتا کو انڈیا بلاک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے: لالو پرساد یادو - INDIA BLOC

شرد پوار کے بعد اب لالو پرساد یادو نے انڈیا بلاک کی سربراہ کے لیے ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے۔

ممتا کو انڈیا بلاک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے: لالو پرساد یادو
ممتا کو انڈیا بلاک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے: لالو پرساد یادو (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Dec 10, 2024, 12:03 PM IST

پٹنہ: اپوزیشن انڈیا بلاک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ انڈیا بلاک کی سربراہی کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں میں بیان بازی کا دور جاری ہے۔

ایک نجی نیوز چینل کو دیے انٹرویو میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کی کمان تھامنے کا اشارہ دے چکی ہیں۔ اب بلاک میں ان کی حمایت کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے منگل کو زور دے کر کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کو انڈیا بلاک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ لالو پرساد کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنرجی نے بی جے پی مخالف اتحاد کی ذمہ داری سنبھالنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

پرساد نے یہ بھی کہا کہ کانگریس، انڈیا بلاک کی ایک بڑی اتحادی ہے، اگر وہ بنرجی کو اپوزیشن فرنٹ کے لیڈر کے طور پر قبول کرنے کے بارے میں کوئی تحفظات رکھتی ہے، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپوزیشن بلاک لیڈر کے طور پر انہیں قبول کرنے کے لئے کانگریس کے ریزرویشن کے بارے میں پوچھے جانے پر، لالو نے اپنے بے باک انداز میں کہا کہ، کانگریس کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ممتا بنرجی کو انڈیا بلاک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جان چاہئے۔

اس سے پہلے، لالو پرساد یادو کے بیٹے اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے انڈیا بلاک کی سربراہی کو لے کر محتاط انداز میں ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔ نھوں نے کہا تھا کہ، انہیں ممتا بنرجی سمیت انڈیا بلاک کے کسی بھی سینئر لیڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر وہ اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں۔ تاہم تیجسوی نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔

بنرجی نے، 6 دسمبر کو، انڈیا بلاک کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، اور موقع ملنے پر اتحاد کی ذمہ داری سنبھالنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن محاذ چلانے کی دوہری ذمہ داری کو نبھا سکتی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP-SCP) کے سربراہ شرد پوار اور شیوسینا (UBT) لیڈر سنجے راوت نے ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ کئی دوسرے لیڈروں نے بھی ممتا کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے پوار نے کہا تھا کہ، ممتا بنرجی یقینی طور پر اتحاد کی قیادت کرنے کی اہل ہیں۔ ان کے پاس یہ صلاحیت ہے۔ وہ ملک کی ایک عظیم لیڈر بھی ہیں۔ اس لیے انہیں ایسا کہنے کا حق ہے۔

دوسری جانب، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے انڈیا الائنس کی قیادت کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر کانگریس پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے لیے قیادت کا فیصلہ عوامی اعلانات کے بجائے تمام رکن جماعتیں اجتماعی طور پر لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.