ETV Bharat / bharat

امیٹھی سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Kishori Lal Sharma files nomination - KISHORI LAL SHARMA FILES NOMINATION

کشوری لال شرما نے آج امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس موقعے پر پرینکا گاندھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

Kishori Lal Sharma files nomination
کشوری لال شرما نے امیٹھی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:04 PM IST

امیٹھی: طویل انتظار کے بعد آخر کار نامزدگی کے آخری دن کی صبح، کانگریس پارٹی نے رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کانگریس نے امیٹھی سے کشوری لال شرما کو میدان میں اتارا ہے جو سونیا گاندھی کے پرسنل سکریٹری تھے۔

پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کی نامزدگی کے موقع پر ان کے ساتھ تھی۔ اس دوران پرینکا نے کانگریس امیدوار کے ساتھ روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی پرینکا گاندھی کے ساتھ شامل ہوئے۔

غور طلب ہو کہ روڈ شو کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ہم یہ الیکشن آپ کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آج 3 مئی ہے اور ہم آج سے الیکشن تک آپ کے ساتھ رہیں گے۔

پرینکا گاندھی نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن تک آپ کے ساتھ رہیں گے اور کشوری لال جی کو فتح دلائیں گے، انہیں یہاں سے ایم پی بنائیں گے، کرپشن کے خلاف لڑنا ہے، ہم آپ کی آواز اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایل شرما 48 سال سے امیٹھی کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہاں کی ہر گلی اور گاؤں کو یہ معلوم ہے۔ وہ ہر چیز سے واقف ہیں کہ امیٹھی کی کیا ضروریات اور مسائل ہیں۔ آپ سب یہ جنگ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.