ETV Bharat / bharat

جے پی سی 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ان پانچ ریاستوں کا کرے گی دورہ، جانئے مکمل شیڈیول - JPC Visit - JPC VISIT

وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پانچ ریاستوں میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرے گی۔

جے پی سی
جے پی سی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 8:16 PM IST

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی جے پی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لگاتار چھ دن مختلف ریاستوں کا دورہ کرے گی۔ اس دورے میں جے پی سی وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرس سے بات چیت کرے گی اور ترمیمات سے متعلق اُن کی رائے جاننے کی کوشش کرے گی۔

پانچ ریاستوں کا دورہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

پانچ ریاستوں کے دورہ اس لیے بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ جے پی سی کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرس کو دہلی میں منعقدہ میٹنگوں میں مدعو کرے۔ جے پی سی نے مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کب کون سے شہر میں ہوگی جے پی سی؟

وقف ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی جے پی سی 26 ستمبر کو ممبئی کا دورہ کرے گی، یہاں وہ مہاراشٹر وقف بورڈ کے ممبران، اقلیتی کمیشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اسی طرح 27 ستمبر کو احمد آباد میں 28 کو حیدرآباد میں 30 ستمبر کو چنئی میں یکم اکتوبر کو بنگلورو میں جے پی سی میٹنگ کرے گی۔ بنگلورو میں ہی کیرالہ کے وقف سے جڑے اسٹیک ہولڈرس کو بلایا جائے گا۔

جے پی سی چیئرمین نے کیا کہا؟

اس سے قبل جے پی سی چیئرمین و بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ وقف ترمیمی بل سے متعلق جے پی سی کو ایک کروڑ سے سے زائد ای میل موصول ہوئے ہیں اور ان ای میلز کو ترتیب دے کر ایک جامع رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ وقف ترمیمی بل پر جے پی سی بنانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرس کے شک وشبہات کو دور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد وقف بورڈ کے کام کاج میں شفافیت لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف ترمیمی بل: ای میل سے متعلق جے پی سی کے سربراہ جگدمبیکا پال کا بیان آیا سامنے، جانئے انھوں نے کیا کہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.