ETV Bharat / bharat

جماعت اسلامی ہند نے حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کی - Jamaat e Islami Hind - JAMAAT E ISLAMI HIND

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حملہ میں عام شہریوں کے قبل کی مذمت کی۔

جماعت اسلامی ہند نے حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کی
جماعت اسلامی ہند نے حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 7:13 PM IST

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملے اور حزب اللہ کےجنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لبنان کے شہر بیروت پر اندھا دھند اور وحشیانہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ سمیت تقریبا 40 افراد کی موت ہوگئی، اسرائیل کا یہ عمل انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی ہے۔ اس موقع پر ہم لبنان کے عوام کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کو جو فلسطین و دیگر خود مختار علاقوں پر اسرائیل کی نسل پرستانہ اور استعماری حکومت کے غیر قانونی قبضے کی مزاحمت کررہے ہیں، کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ اسرائیل کی یہ بزدالانہ جارحیت ایک گھناؤنا جرم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر بائیڈن نے حزب اللہ چیف حسن نصر اللہ کے قتل پر کیا کہا - Joe Biden on Nasrallah killing

امیر جماعت نے کہا کہ ’’ اسرائیل نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کےلیے گنجان آبادی والے علاقے میں بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا جبکہ جینوا کنونشن کی رُو سے اس کا استعمال قطعی غیر قانونی ہے، اسرائیل اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعہ مستقل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ حزب اللہ سربراہ کے قتل کے بعد ماہرین اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ اس سے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ صورت حال پورے عالم انسانیت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے، لہٰذا ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو بڑھنے اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرے۔ آخر میں امیر جماعت نے تمام شہداء کے لیے دعا فرمائی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.