ETV Bharat / bharat

بھارتی بحریہ نے 23 پاکستانی ماہی گیروں کو بحری قزاقوں سے بچایا - Navy Rescues Pakistanis

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 9:13 PM IST

OPERATION IN THE ARABIAN SEA: بھارتی بحریہ نے جمعہ کو بحیرہ عرب میں ہائی جیک کیے گئے ایرانی جہاز الکمبار 786 کو بچا لیا۔ اس جہاز میں عملے کے 23 پاکستانی ارکان سوار تھے۔

OPERATION IN THE ARABIAN SEA
بھارتی بحریہ نے 23 پاکستانی ماہی گیروں کو بحری قزاقوں سے بچایا

ممبئی: بھارتی بحریہ نے بحری قزاقوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ بھارتی بحریہ نے جمعہ کو بحیرہ عرب میں ہائی جیک کیے گئے ایرانی جہاز الکمبار 786 کو بچا لیا۔ اس جہاز میں عملے کے 23 پاکستانی ارکان سوار تھے اور انہیں بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جس ایرانی جہاز کو ہائی جیک کیا گیا وہ ماہی گیروں کا جہاز تھا اور 12 گھنٹے سے زائد طویل آپریشن کے بعد جہاز کو قزاقوں سے بچا لیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے کامیاب آپریشن کے بعد ایک بیان بھی جاری کیا گیا۔ پاک بحریہ کے بیان کے مطابق ماہرین کی ٹیم ماہی گیریوں کے جہاز کا معائنہ کر رہی ہے تاکہ اس کام کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس جہاز کو محفوظ علاقے میں لے جایا جائے گا۔

غور طلب ہو کہ ایرانی جہاز کو جمعرات کو قزاقوں نے روک لیا تھا۔ اس کے بعد جیسے ہی بحریہ کو اطلاع ملی آئی این ایس سمیدھا نے جمعہ کی صبح ایف بی الکمبار جہاز کو فوراً روک دیا اور اس کے بعد آئی این ایس ترشول بھی آپریشن میں شامل ہو گیا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق وہ قزاقوں کے خلاف 100 روزہ مہم چلا رہی ہے۔ بھارتی بحریہ کا مقصد بحر ہند کو زیادہ محفوظ علاقہ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 7 دن پہلے بھارتی بحریہ نے صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت 35 قزاقوں کو بھارتی بحریہ نے پکڑا اور انہیں آئی این ایس کولکتہ کے ذریعے ممبئی لے جایا گیا۔ اس کے بعد قزاقوں کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بھارتی بحریہ نے تقریباً 40 گھنٹے تک سمندر میں آپریشن کیا اور 23 مارچ کو آئی این ایس کولکتہ سے 35 قزاقوں کو لے کر ممبئی پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.