ETV Bharat / bharat

ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے سفر پر سے پابندی اٹھا لی، محتاط رہنے کا مشورہ - India Issues Travel Advisory - INDIA ISSUES TRAVEL ADVISORY

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ "گرچہ ایران اور اسرائیل نے اپنے فضائی حدود کھول رکھے ہیں لیکن ان ملکوں کا سفر کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔"

ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے سفر پر سے پابندی اٹھا لی، محتاط رہنے کا مشورہ
ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے سفر پر سے پابندی اٹھا لی، محتاط رہنے کا مشورہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By UNI (United News of India)

Published : May 3, 2024, 9:25 PM IST

Updated : May 4, 2024, 9:22 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تصادم کے خدشے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں پر ان دونوں ممالک کے سفر پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، لیکن لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور ہندوستانی مشن کے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایران اور اسرائیل سے متعلق ٹریول ایڈوائزری کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ "ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے کئی دنوں سے اپنے فضائی حدود کھول رکھے ہیں۔ ہم ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ان ممالک کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں اور ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔"

واضح رہے کہ 12 اپریل کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اور جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط برتیں۔

وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ’’ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے کئی دنوں سے اپنی فضائی حدود کھول رکھی ہیں۔ ہم ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ان ممالک کا سفر کرتے وقت محتاط رہیں اور ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

یو این آئی

Last Updated : May 4, 2024, 9:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.