ETV Bharat / bharat

انڈیا بلاک کا طوفان، مودی 4 جون کے بعد وزیراعظم نہیں رہیں گے: راہول - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کی ریلی کی تصویر پوسٹ کرکے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 4 جون کے بعد نریندر مودی وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

RAHUL GANDHI
انڈیا بلاک کا طوفان، مودی 4 جون کے بعد وزیراعظم نہیں رہیں گے: راہول (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 8:01 AM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کو دعوی کیا کہ انڈیا بلاک کا طوفان ہر طرف ہے اس لیے نریندر مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

غور طلب ہے کہ انہوں نے یہ بات ایکس پر مہاراشٹر کے نندربار میں پرینکا گاندھی کی ریلی میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہی۔ راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ 'مہاراشٹر ہو یا اتر پردیش، ہریانہ ہو یا بہار، ہر جگہ انڈیا کا طوفان چل رہا ہے۔ میں پھر کہتا ہوں 4 جون کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔'

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی کی پوسٹ میں کانگریس کی ریلی میں بہت بڑی بھیڑ جمع دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ 'اس پرجوش استقبال کے لیے نندربار، مہاراشٹر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مہاراشٹر کا پیغام صاف ہے، انڈیا اس بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔'

قابل ذکر ہو کہ ہفتہ کو پرینکا گاندھی نے نندربار میں ایک ریلی نکالی اور پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ نندربار طویل عرصے تک کانگریس کا گڑھ تھا، لیکن 2014 میں پارٹی کو پہلی بار شکست ہوئی تھی۔ اس حلقے سے بی جے پی کی ہینا گاویت نے نو بار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیک راؤ گاویت کو شکست دی، جو 1981 سے اس نشست پر فائز تھے۔ اس بار ہینا گاویت کی اہم حریف کانگریس امیدوار گووال پاڈوی ہیں۔ دھیان رہے کہ مارچ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اس علاقے سے گزری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.