نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو لگتا ہے کہ بی جے پی راہل گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ، اگنی وبر (اسکیم)، او پی ایس اور کسانوں کے مسائل برقرار ہیں۔ حکومت نئی ہو سکتی ہے لیکن مسائل پرانے ہیں۔ اکھلیش یادو کے مطابق راہل گاندھی کے بیان کو ہندو مخالف ثابت کرنا بی جے پی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
#WATCH | Lucknow | On Rahul Gandhi's speech & his 'Hindu' comment in Lok Sabha yesterday, Samajwadi Party chief and MP Akhilesh Yadav says, " the issues of agniveer (scheme), ops and farmers persist. the government may be new but the issues are old...yeh bjp ki strategy hai." pic.twitter.com/H7SWUquix4
— ANI (@ANI) July 2, 2024
دوسری جانب، مہاراشٹر میں کانگریس کی اتحادی ایم وی اے میں شامل شیو سینا (یو بی ٹی) کو بھی لگتا ہے کہ راہل گاندھی نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جسے ہندو مخالف کہا جائے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ، ایل او پی راہل گاندھی جی نے ہندوؤں اور ہندو برادری کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی ہندوتوا نہیں ہیں اور بی جے پی پوری ہندو برادری نہیں ہے۔
#WATCH | Delhi | Shiv Sena (UBT) leader Sanjay Raut says, " lop rahul gandhi ji has not said anything wrong about hindus and the hindu community...he said that modi ji is not hindutva and bjp is not the entire hindu community." pic.twitter.com/NIWb9AudOv
— ANI (@ANI) July 2, 2024
وہیں، کانگریس پوری طرح سے اپنے لیڈر کے بچاو میں سامنے آگئی ہے۔ کانگریس کے مطابق بی جے پی کو سچ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ کانگریس ایم پی گورو گوگوئی کا کہنا ہے کہ، راہل گاندھی کی تقریر کے بعد بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ آج وہ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔ آج میں نے ایوان کے اندر سچ کی آواز سنی، وہ سچ جو ہندوستان کا اصل سچ ہے۔ میں نے ان بچوں کی حقیقت سنی جو آج بے بس ہیں، چاہے وہ اگنی ویر ہو، بے روزگاری ہو یا NEET کا امتحان۔ میں نے ان لوگوں کی سچائی سنی جو منی پور میں وزیر اعظم مودی سے کچھ ٹھوس اقدامات چاہتے تھے لیکن انہیں تشدد ہی دیکھنے کو ملا۔ میں نے ہماری ہندوستانی روایت، ہمارے سناتن دھرم کی سچائی سنی۔ اس لیے میں راہل گاندھی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آج انہوں نے اپنی تقریر کے ذریعے ملک کی آواز بلند کی اور ایک شخص کی انا کو توڑا۔‘‘
#WATCH | Congress MP Gaurav Gogoi says, " bjp is rattled after rahul gandhi's speech. today they are resorting to lies, they are resorting to falsehood. today i heard the voice of truth, the truth which is the real truth of india inside the house. i heard the truth of those… pic.twitter.com/5CX4bNFlNK
— ANI (@ANI) July 1, 2024
یہ بھی پڑھیں: