نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس لوک سبھا انتخابات کے اختتام تک انڈین نیشنل کانگریس سے 3500 کروڑ روپے کی وصولی سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔ مہتا نے زور دے کر کہا کہ حکومت کوئی سخت قدم نہیں اٹھائے گی تاکہ انتخابات کے دوران سیاسی پارٹی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جسٹس بی وی ناگا رتھنا کی قیادت والی بنچ محکمہ انکم ٹیکس سے 3500 کروڑ روپے کی مانگ کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے مہتا نے کہا کہ تقریباً 3500 کروڑ روپے کی مانگ ہے اور محکمہ انتخابات کے ختم ہونے تک کوئی سخت قدم نہیں اٹھائے گا۔ کانگریس پارٹی کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا کہ عدالت کو مہتا کا بیان ریکارڈ کرنا چاہئے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے درخواست پر فوری سماعت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنچ نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس معاملے کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے اور تقریباً 3500 کروڑ روپے کے سلسلے میں کوئی زبردستی والی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت جولائی میں مقرر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر کھرگے، سونیا اور راہل کا مودی حکومت پر حملہ
- امریکہ پر کوئی اثر نہیں، اب کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر تبصرہ کر دیا
- امید ہے کہ بھارت میں ہر کوئی 'آزاد اور منصفانہ' ماحول میں ووٹ ڈال سکے گا: اقوام متحدہ
- جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی: راہل گاندھی