ETV Bharat / bharat

عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات

گزشتہ برسوں میں ایسے واقعات رونما ہوئے جس میں بھارتی فوج کے سپاہیوں کو اغوا اور قتل کر دیا گیا، ان واقعات پر ایک نظر۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Incidents of killing of Indian Army
عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات (Photo: ANI)

اغوا اور قتل کے واقعات:

حیدرآباد: 7 مارچ 2022: لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری سے فوجی سپاہی سمیر احمد ملہ کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، جس کی لاش بڈگام کے ایک باغ میں ملی تھی۔ جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (JAKLI) کے سپاہی سمیر وسطی کشمیر کے بڈگام میں اپنے آبائی گاؤں لوکی پورہ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اپنے دوسرے بچے کی ولادت پر وہ چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔ جہاں تین دن بعد وسطی کشمیر کے بڈگام کے کھگ علاقے سے ان کی لاش ملی۔

دو فروری 2020: 162 بٹالین ٹیریٹوریل آرمی کے ایک آف ڈیوٹی سپاہی شاکر منظور کو ان کی گاڑی سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ایک سال بعد 22 ستمبر 2021 کو شاکر منظور واگے کی لاش کولگام کے علاقے سے ملی۔

15 جون 2018 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بھارتی فوج کے سپاہی اورنگ زیب کی لاش ملی تھی۔ فوجی کی لاش گولیوں سے چھلنی علاقے گسو پلوامہ سے ملی۔ سپاہی کے جسم پر گولیوں کے پندرہ نشان پائے گئے۔ اورنگزیب جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کے ساتھ رائفل مین تھے۔

پونچھ کے رہنے والے وہ 44 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھے۔ اورنگزیب جو کہ ایک کمپنی کمانڈر کے دوست تھے، کو عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے کالام پورہ میں اس وقت اغوا کر لیا جب وہ عید منانے کے لیے اپنے گھر ضلع راجوری جا رہے تھے۔

9۔10 مئی 2017 کی درمیانی رات، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ عمر فیاض کو عسکریت پسندوں نے اغوا کیا، اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ نوجوان فوجی افسر کو شوپیاں میں ایک خاندانی تقریب سے اغوا کیا گیا تھا، انہیں قتل کرنے سے پہلے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

غور طلب ہے کہ راجپوتانہ رائفلز کے لیفٹیننٹ، فیاض کو متعدد چوٹیں آئیں، جو کہ ممکنہ طور پر بندوق کے بٹ سے شدید مار کا اشارہ کرتی تھی۔ ان کے جبڑے اور پیٹ پر گولیوں کے زخم تھے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں حزب المجاہدین کا ہاتھ تھا۔

کچھ خوش قسمت فوجی جو موت سے بچ گئے:

سال 2019: فوجی یاسین بھٹ بڈگام کے قاضی پورہ میں اپنے گھر پر اغوا کی کوشش سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ عسکریت پسند انہیں اغوا کرنے کے لیے ان کے گھر میں گھس آئے تھے، لیکن ایک ہاتھا پائی ہوئی، جس سے بھٹ فرار ہو گئے۔

29 جولائی 2024: ایک 25 سالہ فوجی جوان جاوید احمد وانی، جو کشمیر کے اپنے آبائی ضلع کولگام سے چھٹی کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا، جسے 3 اگست 2024 کو جموں و کشمیر پولیس نے مکمل طور پر زندہ اور صحت مند حالت میں برآمد کر لیا۔

شمال مشرق علاقے کے واقعات:

8 مارچ 2024: فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کو سیکورٹی فورسز نے تشدد زدہ منی پور میں نامعلوم مسلح افراد کے ذریعہ اغوا کرنے کے چند گھنٹوں بعد بچا لیا۔ ادھیڑ عمر کے جے سی او کونسم کھیڑا سنگھ کو کاکچنگ ضلع کے وائیکھونگ علاقے سے بچایا گیا۔

16 ستمبر 2023: بھارتی فوج کے سپاہی 41 سالہ سرتو تھانگتھنگ کوم، جو ڈیفنس سروس کور (ڈی ایس سی) کے ساتھ تھے، کو منی پور کے لیماکھونگ میں 302 کمپنی، آرمی سروس کور (اے ایس سی) کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ انہیں امپھال ویسٹ کی ہیپی ویلی کے ترونگ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ انہیں 14 کلومیٹر دور لے جا کر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ میں مغویہ فوجی جوان کی لاش برآمد

اننت ناگ میں ایک فوجی جوان کا اغوا، عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر تلاشی کاروائی شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.