نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کا آج یہاں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے امسال 70 سال اور اُس سے زیادہ عمر کی 6370 عازمین اور بغیر محرم والی خواتین عازمین کی 5162 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ان دونوں کیٹگری کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی ار ایس، نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے بغیر محرم خواتین عازمین کی سب سے زیادہ 3584 درخواستیں کیرالا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ تامل ناڈو سے 378، کرناٹک سے 249، مہاراشٹرا سے 166، اترپردیش سے 141،تلگانہ سے 130،جموں کشمیر سے 82، مدھیہ پردیش سے 72، گجرات سے 64، دہلی سے 50، آندھرا پر دیش سے 44، مغربی بنگال سے 40، راجستھان سے 33، بہار سے 30،آسام سے 29، پانڈیچری سے 19،چھتیس گڑھ سے 14، اترا کھنڈ سے 10، جھارکھنڈ سے 9، گوا اور اُڑیسہ سے 5- 5، لداخ سے 3 لکھشدیپ سے 2 ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب سے ایک ایک درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کی سب سے زیادہ 1306 درخواستیں مہاراشٹرا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ کیرالا سے 1250، اترپردیش سے 586، جموں و کشمیر سے 530، کرناٹک سے 514، ،تلگانہ سے 376، گجرات سے 292، ہریانہ سے 274، تامل ناڈو سے 214، مدھیہ پردیش سے 204، راجستھان سے 190، بہار سے 136، آسام سے 104، دہلی سے 80، مغربی بنگال سے 84، جھار کھنڈ سے 56، اترا کھنڈ سے 44، آندھرا پر دیش سے 42، چھتیس گڑھ سے 34، منی پور سے 32، اڑیسہ سے 12, . لداخ سے 4، اور پاڈیچری ، لکشدیپ اور انڈومان نکومان سے 2- 2 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن ریاستوں سے 500 سے کم درخواستیں آئیں وہاں بھی تمام درخوستوں کو منظوری مل گئی ہے۔ چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، تامل ناڈو، تلگانہ، مدھیہ پردیش ، منی پور اور اتراکھنڈ میں قرعہ اندازی کے زریعہ عازمین کا انتخاب کیا گیا۔ جس کی لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر دستیاب ہے۔اتردیش، راجستھان، جموں کشمیر، جھارکھنڈ ، اڑیسیہ ، بہار، آسام اور آندھرا پردیش کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ کے منتخب کر لیا ہے چونکہ ان ریاستوں میں کوٹے کے اندر ددرخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
واضح رہے کہ امسال ان تمام حُجاج کی مدد و راہنمائی کے لیے 466 خادم الحجاج سعودی عرب میں بھیجے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے موقع پر سی۔ پی۔ ایس بخشی، جوائنٹ سیکرٹری (حج)، لیاقت علی آفاقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا، نمائندہ این، آئی، سی سمیت دیگر اعلیٰ آفسران موجود تھے۔
واضح رہے حج کمیٹی آف انڈیا کا 140020 مقرر ہے۔ جبکہ حج درخواستیں 1,74,000سے بھی وصول ہوئیں ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہونے والے حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے قرعہ میں منتخب شُدہ عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشگی زرمبادلہ کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ سے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں فوری طور پر جمع کرادیں ۔ مزید تفصیلات مرکزی اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کے دفاتر یا اُن کی ویب سائڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ویٹ لسٹ میں آنے والے عازمین بھی حج کی تیاری میں مصروف رہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ دیکھتے رہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اُنھیں بھی حج کی سعادت نصیب ہوگی۔
یو این آئی۔
حج 2024 : کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں - بڑی تعداد میں خواتین بغیر محرم کے
Haj 2024 حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی ار ایس، نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے بغیر محرم خواتین عازمین کی سب سے زیادہ 3584 درخواستیں کیرالا سے موصول ہوئیں ہیں۔
Published : Jan 29, 2024, 7:54 PM IST
|Updated : Jan 29, 2024, 8:02 PM IST