ETV Bharat / bharat

بزرگ اشرف علی سیّد کے ساتھ مارپیٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا - IMRAN PRATAPGARHI meets Ashraf - IMRAN PRATAPGARHI MEETS ASHRAF

رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آرہا تھا ریلوے پولیس کہاں تھی؟ عمران پرتاپ گڑھی کے اس سوال نے مہاراشٹر کے پورے لاء اینڈ آرڈر کے نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔

بزرگ اشرف علی سیّد کے ساتھ مارپیٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
بزرگ اشرف علی سیّد کے ساتھ مارپیٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا (Image Source : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 5:23 PM IST

ممبئی: بیف رکھنے کے شبہ میں چند اوباش نوجوانوں کے ذریعے تشدد کا شکار ہوئے سائن اسپتال میں زیر علاج مُسلم بزرگ اشرف علی سیّد سے آج کانگریس کے لیڈران نے ملاقات کر اُن کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس سے قبل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی، سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی اسلم شیخ, امین پٹیل اور ابراہیم بھائی جان پر مشتمل وفد نے سائن اسپتال کے ڈین سے ملاقات کرکے بُزرگ اشرف علی سیّد کے علاج سے متعلق تفصیلات حاصل

بزرگ اشرف علی سیّد کے ساتھ مارپیٹ پرعمران پرتاپ گڑھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا (Video Source: ETV Bharat)

سائن اسپتال کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ریلوے میں بزرگ کی پٹائی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والا تشدد ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آرہا تھا ریلوے پولیس کہاں تھی؟ عمران پرتاپ گڑھی کے اس سوال نے مہاراشٹر کے پورے لاء اینڈ آرڈر کے نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ اُنہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اس طرح کے تشدد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

سابق ریاستی وزیرِ و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے کہا کہ 72 سالہ اشرف علی سید حسین کی پٹائی انسانیت کو سیاہ کرنے والا واقعہ ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ سماج میں کچھ فرقہ پرست تنظیموں کی طرف سے مذہب کے نام پر جو زہر بویا جا رہا ہے وہ اب اگنا شروع ہو گیا ہے۔ اور اس پورے معاملے میں فرقہ پرستوں کو حکومت کی پُشت پناہی حاصل ہے مگر یہ مہاراشٹر کی تہذیب نہیں ہے ہم اس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے معاملوں میں ملوث افراد کے خِلاف ہر مکن لڑائی لڑیں گے۔

72 برس کے اشرف علی سید حسین کی پٹائی انسانیت کو سیاہ کرنے والا واقعہ ہے۔ ملاڈ ویسٹ کے ایم ایل اے اسلم شیخ نے کہا ہے کہ سماج میں کچھ فرقہ پرست تنظیموں کی طرف سے مذہب کے نام پر جو زہر بویا جا رہا ہے وہ اب اگنا شروع ہو گیا ہے۔

ٹرین کے سفر کے دوران مار پیٹ سے 72 سالہ اشرف علی سید حسین شدید زخمی ہو گئے۔ اس وقت وہ لوک مانیہ تلک میونسپل جنرل اسپتال شیو میں زیر علاج ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے اسلم شیخ، راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی، ایم ایل اے امین پٹیل نے کانگریس لیڈروں کے ساتھ آج اسپتال میں اشرف علی سید حسین کی عیادت کی۔

ٹرین تشدد کے ملزمین کو 24 گھنٹے میں ملی ضمانت

وہیں ممبئ سے متصل تھانے ضلع کی ایک مقامی ریلوے عدالت نے تین ملزمین کو ضمانت دے دی ہے جن پر یہ الزام ہے کہ اُنہوں نے 72 سالہ عمر رسیدہ مسلم بزرگ کو محض اس بنیاد پر تشدد کہ نشانہ بنایا تھا کہ وہ دوران سفر گائے کا گوشت لیکر جا رہے تھے جبکہ وہ بھینس کا گوشت تھا جس پر ریاست میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ ریلوے پولیس جی آر پی نے آج بروز پیر اس بات کو تصدیق کی ہے کہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد اُنہیں ایک ہی دن میں اتوار کے دن ضمانت مل گئی تھی ۔ جن تین ملزمین کو تھانے ریلوے پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کی شناخت آکاش اوہاڈ، نتیش آہیرے اور جوش موہتے کے طور پر ہوئی ہے۔۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف جو دفعات عائد کی گئی تھی وہ سارے دفعات قابل ضمانت تھیں۔ یہی سبب ہے کہ ملزمین کو گرفتاری کے محض دوسرے دن ہی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.