ETV Bharat / bharat

لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟ - Lok Sabha Speaker Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 9:56 PM IST

لوک سبھا اسپیکر کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی کی جانب سے اوم برلا اور کانگریس کی جانب سے کے سریش کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے۔ 26 جون کو اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے۔

How Does Election Of Lok Sabha Speaker Happen?
لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟ (Etv Bharat)

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے بعد لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کو لے کر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ یہ انتخاب آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔ ایسے انتخابات کی پیچیدگیوں کو جاننے والوں کا کہنا ہے کہ اس عمل میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے سابق سکریٹری جنرل، پی ڈی تھانکپن آچاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ ہوتی ہے اور جو شخص کامیاب ہوتا ہے وہی اسپیکر منتخب ہوجاتا ہے۔

  • اسپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار

پہلا مرحلہ: پی ڈی ٹی آچاری نے کہا کہ روایتی طور پر اسپیکر کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بحث کے بعد اتفاق رائے سے ہوتا ہے کیونکہ وہ ایوان کی پوری کارروائی کی نگرانی کرتا ہے۔ سیاسی جماعتیں عام طور پر اسپیکر کے عہدے پر تقسیم رائے سے بچنے کو ترجیح دیتی ہیں۔تاہم ماضی میں اس عہدے کے لیے انتخاب ہوتے رہے ہیں اور یہ سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

دوسرا مرحلہ: اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے باوجود بھی اتفاق رائے نہ ہو سکے تو اپوزیشن حکومت کے اسپیکر امیدوار کی مخالفت کر سکتی ہے اور اپنا امیدوار بھی تجویز کر سکتی ہے۔ جس کے بعد اسپیکر کے لیے انتخاب ہوتے ہیں۔

تیسرا مرحلہ: لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل کے مطابق اس بار بھی ایسا ہی منظر سامنے آ رہا ہے۔ کیونکہ دو امیدوار اس عہدے کے لیے نامزد کیے جاچکے ہیں، بی جے پی نے اوم برلا اور کانگریس نے کے سریش کے کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ دونوں امیدواروں کی جانب سے تحریک کے نوٹسز بھی جمع کرائے جاچکے ہیں۔ پروٹیم اسپیکر ان تحریکوں کا جائزہ لیں گے، اور پھر انہیں لوک سبھا میں پیش کریں گے۔

چوتھا مرحلہ: پروٹیم اسپیکر لوک سبھا میں پہلی تحریک پر عمل شروع کرے گا۔ تحریک منظور ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس عمل میں لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کی نگرانی میں ووٹنگ سلپس جاری کرائی جائے گی۔ اگرچہ صوتی ووٹ کافی ہو سکتا ہے لیکن اپوزیشن کے امیدوار کی طاقت کو دیکھتے ہوئے پرچیوں کے ذریعے ووٹنگ کروائی جائے گی۔

پانچواں مرحلہ: ووٹنگ کی گنتی کے بعد فاتح امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب اکثریت سے ہوتا ہے۔اس لیے اسپیکر وہ فرد ہوگا جو ایوان میں موجود اراکین سے آدھے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا۔

چھٹا مرحلہ: انتخاب کے بعد نئے اسپیکر کو مبارکباد دی جائے گی۔ پی ڈی ٹی آچاری نے کہا کہ روایتی طور پر حکومت کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر نو منتخب اسپیکر کے ساتھ کرسی پر بیٹھتے ہیں۔ تاہم اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی میں اپوزیشن کا کوئی سینئر لیڈر یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل، پی ڈی ٹی آچاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ انتخابات آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت لازمی ہیں۔ واضح رہے کہ 24 جون کو پارلیمانی سیشن کے آغاز سے پہلے صدر دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن بی مہتاب کو نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلانے کے لیے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا تھا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کا پہلا مقابلہ 1952 میں جی وی ماولنکر اور شنکر شانتارام کے درمیان ہوا تھا۔ جس میں ماولنکر 394 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے تھے جبکہ شانتارام کو 55 ووٹ ملے تھے۔ دوسرا قابل ذکر مقابلہ 1976 میں بلیرام بھگت اور جگن ناتھ راؤ کے درمیان ہوا تھا۔ اس میں بھگت 344 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے جبکہ جگناتھ راؤ کو صرف 58 ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

لوک سبھا اسپیکر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، انڈیا اتحاد نے اپنا امیدوار اتارا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.