ETV Bharat / bharat

سوائی مادھو پور میں ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک - RAJASTHAN ROAD ACCIDENT - RAJASTHAN ROAD ACCIDENT

راجستھان کے سوائی مادھوپور کے باونلی میں ایکسپریس وے پر ایک کار میں سوار چھ افراد کی نامعلوم گاڑی سے ٹکر میں موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں خاندان کے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 10:54 AM IST

سوائی مادھوپور: ضلع کے باونلی علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ میں خاندان کے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

دراصل یہ خاندان مندر کے درشن کے لیے سیکر سے رنتھمبور جا رہا تھا۔ اسی دوران ان کی کار بناس پل سے ٹھیک پہلے ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اطلاع کے بعد باونلی تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد زخمیوں کو سی ایچ سی باؤنلی لایا گیا، جہاں 6 لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ دو زخمی بچوں کو بونلی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔

باونلی پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ کار حادثے میں منیش ولد رام اوتار، انیتا بیوی منیش، سنتوش بیوی کیلاش، کیلاش ولد رام اوتار، پونم بیوی ستیش اور ستیش کی موت ہو گئی۔ واقعے میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔

  • پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرے گی:

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی باونلی تھانے پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو کار سے نکال کر مردہ خانے میں رکھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.