ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ میں آج طلاق ثلاثہ، نفرت انگیز تقاریر، الکٹورل بانڈ و دیگر اہم کیسز پر سماعت - Hearing on Triple Talaq in SC

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 12:17 PM IST

Hearing on hate speech and electoral bond cases in SC today آج سپریم کورٹ میں انتہائی اہم معاملات پر سماعت ہوگی۔ عدالت عظمیٰ میں آج طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دینے، الیکٹورل بانڈز اور نفرت انگیز تقاریر سمیت دیگر اہم کیسز پر سماعت ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حیدرآباد: سپریم کورٹ میں آج کئی اہم کیسز پر سماعت کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ میں آج طلاق ثلاثہ، نفرت انگیز تقاریر، الیکٹورل بانڈز سمیت دیگر اہم کیسز سے متعلق سماعت کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مسلم تنظیموں کی جانب سے طلاق ثلاثہ سے متعلق مرکزی حکومت قانون کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر آج سماعت ہوگی۔ طلاق سے متعلق اس قانون میں حکومت نے ایک ہی نشست میں طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا مقرر کی ہے۔ اس قانون کو مسلم تنظیموں کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

اسی طرح ایک این جی او کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی جس میں الیکٹورل بانڈ کے معاملے کو اٹھایا گیا۔ غیرسرکاری تنظیموں نے ایلیکٹورل بانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سیاسی پارٹیوں کو دی گئی مبینہ رشوت قرار دیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں کچھ عرصہ سے نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ قبل ازیں اکتوبر 2022 میں سپریم کورٹ نے دہلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ پولیس کو نفرت انگیز تقریر کے معاملات کے خلاف از خود کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم بعد میں سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بغیر کسی انتظار کے، نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے از خود کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.