ETV Bharat / bharat

ہاتھرس ستسنگ واقعہ: جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل، بھولے بابا نے کہا، میرے جانے کے بعد ہوئی بھگدڑ، جانچ کے لیے تیار - Hathras Satsang Stampede - HATHRAS SATSANG STAMPEDE

ہاتھرس میں پیش آنے والے حادثے کی عدالتی تحقیقات کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس برجیش کمار سریواستو کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں متنازع بابا کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ہاتھرس ستسنگ بھگدڑ: جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل،چوبیس گھنٹے بعد آیا بھولے بابا کا بیان
ہاتھرس ستسنگ بھگدڑ: جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل،چوبیس گھنٹے بعد آیا بھولے بابا کا بیان (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 8:07 AM IST

لکھنؤ: ہاتھرس میں پیش آئے حادثے کی عدالتی تحقیقات کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس برجیش کمار سریواستو کی صدارت میں تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دی گئی ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن بدھ کی رات گورنر آنندی بین پٹیل نے جاری کیا۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس ہیمنت راؤ اور ریٹائرڈ آئی پی ایس بھاویش کمار سنگھ کو اس جوڈیشل انکوائری کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن کا ہیڈ کوارٹر لکھنؤ میں ہوگا۔ کمیشن اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرے گا۔ اس کی مدت میں کوئی بھی تبدیلی ریاستی حکومت کے حکم پر کی جا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن 2 جولائی 2024 کو ہاتھرس ضلع میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کرے گا اور تحقیقات کے بعد ریاستی حکومت کو مقررہ نکات پر رپورٹ پیش کرے گا۔

  • ان نکات پر تحقیقات کریں گے۔
  • پروگرام کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لی گئی اجازت پر کس حد تک عمل کیا؟
  • ایس آئی ٹی اس بات کی جانچ کرے گی کہ آیا یہ واقعہ حادثہ ہے یا سازش، یا منصوبہ بند مجرمانہ واقعہ ہے۔
  • پروگرام کے دوران بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیا انتظامات کیے گئے تھے۔
  • حادثے کی وجوہات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
  • ایس آئی ٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز بھی دے گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
  • محکمہ داخلہ نے دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
  • قومی خواتین کمیشن کی چیئرمین نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بھولے بابا کا بیان

وہیں حادثے کے 24 گھنٹے بعد سورج پال بھولے بابا کا بیان آیا ہے۔ بابا کا یہ بیان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اے پی سنگھ نے جاری کیا ہے۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اے پی سنگھ نے کہا کہ بھولے بابا نے ہاتھرس میں بھگدڑ میں جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔ بھولے بابا نے بھگدڑ کے لیے سماج دشمن عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اے پی سنگھ نے بابا کے بیان سے متعلق ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ سماج دشمن عناصر ستسنگ کے مقام پر موجود تھے۔ جنہوں نے بابا کے جانے کے بعد ایسا ماحول بنایا کہ بھگدڑ مچ گئی۔ ہمیں اتر پردیش حکومت اور ایس آئی ٹی کی تحقیقات اور الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی تحقیقات پر پورا بھروسہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعے کا کوئی بھی مجرم بچ نہ سکے۔ لیکن تحقیقات میں شفافیت ہونی چاہیے۔

خواتین کمیشن کی قومی صدر ریکھا شرما بدھ کو ضلع اسپتال پہنچی اور ستسنگ حادثے میں زخمی لوگوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لالچ دے کر اور انہیں غلط راستہ دکھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا ہے کہ یہ سب غیر قانونی سرگرمیاں تھیں۔ جو بھی گرو ہوتا، اسے اندر کرنا پڑے گا۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرانی ہوگی۔ ان کا کام غریبوں سے پیسہ اکٹھا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والے اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے۔ یوپی حکومت نے مالی امداد دے کر مدد کی ہے، ان کی دیکھ بھال بھی ٹھیک سے کی جارہی ہے، لیکن اب انہیں جاگنا ہوگا۔ عورت کے گھر والوں کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ ایسی جگہ نہ جائے، وہاں اور بھی لوگ ہیں جو بھگوان کے نام پر پیسہ کمانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کا کاروبار بھی بند ہونا چاہیے۔ بڑی شرم کی بات ہے کہ عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور وہ بھاگ کھڑے ہوئے، کوئی نہیں ہوگا جو اپنے شاگردوں کو چھوڑ کر بھاگ جائے۔

مزید پڑھیں:ہاتھرس بھگدڑ: یوگی نے فرار بابا کو گرفتار کرنے اور ریٹائرڈ جج سے جانچ کرانے کا حکم دیا - Hathras Stampede

ستسنگ کے بعد ہوئی بھگدڑ میں اب تک 121 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں اور زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.