ETV Bharat / bharat

گیان واپی مسجد تنازعہ: انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت - Gyanvapi Masjid dispute - GYANVAPI MASJID DISPUTE

الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کو چیلنج کرتے ہوئے مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس درخواست پر آج دونوں فریق جواب داخل کریں گے۔

گیان واپی مسجد تنازعہ
گیان واپی مسجد تنازعہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 12:30 PM IST

وارانسی: گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے میں پوجا معاملے پر آج سپریم کورٹ اپنا اہم فیصلہ سنائے گی۔ غور طلب ہو کہ گیانواپی مسجد کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر آج خصوصی سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ وارانسی کے ضلع جج اجے کرشنا وشویش نے 31 جنوری کو ہندو فریق کو ریٹائر ہونے سے قبل، گیان واپی کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کا حق دیا تھا۔ جس کے بعد مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور پوجا کو روکنے کی اپیل کی تھی۔

حال ہی میں ہائی کورٹ کی جانب سے پوجا جاری رکھنے کے حکم کے بعد مسلم فریق نے دوبارہ سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ آج خصوصی سماعت کرے گی۔ آج دونوں فریق سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کے حق میں اور اس کے خلاف اپنے تحریری جواب داخل کریں گے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی ڈویژن بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔

گیانواپی مسجد کی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی عرضی پر آج دوپہر عدالت میں سماعت ہوگی۔ جس میں عدالت متنازعہ جنوبی حصے پر واقع تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کے بعد اپنا اہم فیصلہ بھی دے سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس درخواست میں ہائی کورٹ کے 26 فروری کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے حکم امتناعی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لیے 30 اپریل تک کی مہلت دی تھی۔

ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ 1993 تک سومناتھ ویاس کا خاندان اس تہہ خانے میں پوجا کرتا تھا اور انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس یا حکم کے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ ہندو فریق کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ زمین پر ایک قدیم مندر تھا جس کا ایک حصہ 17ویں صدی میں اورنگ زیب نے منہدم کر دیا تھا۔

ساتھ ہی مسلم فریق اس پوجا کی مخالفت کر رہا ہے۔ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہاں کبھی کسی بھی طرح کی پوجا نہیں ہوئی لیکن کچھ لوگوں نے یہاں کچھ اشیاء لاکر رکھ دیا تھا۔ اب نئے طریقے سے کیس کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں آج عدالت میں اہم سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.