ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے ہر سال 25 جون کو سمودھان ہتیہ دیوس منانے کا اعلان کیا - Samvidhaan Hatya Diwas - SAMVIDHAAN HATYA DIWAS

مرکزی حکومت نے ہر سال 'سمودھان ہتیہ دیوس' منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ آج کے دن 1975 میں ایمرجنسی لگائی گئی تھی اور لاکھوں لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا تھا۔ پی ایم مودی نے ایمرجنسی کو سیاہ دور قرار دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 5:13 PM IST

Updated : Jul 12, 2024, 5:23 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا لیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرکے یہ اعلان کیا کہ ملک میں ہر سال 25 جون کو 'سمودھان ہتیہ دیوس' منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ یہ دن ان تمام لوگوں کے جدوجہد کو یاد رکھے گا جنہوں نے 1975 کی ایمرجنسی کے غیر انسانی درد کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’25 جون 1975 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اپنی آمرانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی لگا کر بھارتی جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا، اس دوران لاکھوں لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں ڈال دیا گیا اور میڈیا کی آواز بھی دبا دی گئی۔

امیت شاہ نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ان لاکھوں لوگوں کی جدوجہد کا احترام کرنا ہے جنہوں نے آمرانہ حکومت کے لاتعداد اذیتوں اور جبر کا سامنا کرنے کے باوجود جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سمودھان ہتیہ دیوس' جمہوریت کے تحفظ اور ہر بھارتی کے اندر انفرادی آزادی کے لافانی شعلے کو زندہ رکھنے کے لیے کام کرے گا، تاکہ مستقبل میں کانگریس جیسی آمرانہ ذہنیت اسے نہ دہرا نہ سکے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ 25 جون کو سمودھان ہتیہ دیوس کے طور پر منانا ہمیں یاد دلائے گا کہ جب بھارت کے آئین کو کچلا گیا تو کیا ہوا تھا۔ یہ ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی دن ہے جنہوں نے ایمرجنسی کی زیادتیوں کی وجہ سے نقصان اٹھایا۔ یہ بھارت کی تاریخ کا ایک سیاہ دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جانیں کیوں، کب اور کیسے نافذ ہوئی تھی ایمرجنسی؟

Last Updated : Jul 12, 2024, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.