ETV Bharat / bharat

بجٹ اجلاس سے قبل 21 جولائی کو کل جماعتی اجلاس طلب - All Party Meet

قومی دار الحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہونے والا ہے۔جبکہ 12 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔ بجٹ 23 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک دن پہلے آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

Budget session
Budget session (Etv bharat)
author img

By PTI

Published : Jul 16, 2024, 3:08 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل 21 جولائی کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے جو آئندہ پیر سے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ تمام پارٹیوں کے فلور لیڈروں کے روایتی سیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ پارٹی 21 جولائی کو یوم شہداء کے طور پر مناتی ہے۔ 21 جولائی کا یوم شہداء ان 13 کانگریس کے حامیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1993 میں ریاستی سکریٹریٹ -- رائٹرز بلڈنگز -- کی جانب مارچ کے دوران کولکتہ پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے تھے جب سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی حکومت قائم تھی۔

مغربی بنگال میں طاقتور ممتا بنرجی اس وقت ریاستی یوتھ کانگریس کی سربراہ تھیں اور وہ یکم جنوری 1998 کو ترنمول کانگریس کی تشکیل کے بعد بھی ہر سال ریلی نکال کر اس دن کو مناتی رہیں۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 22 جولائی کو شروع ہونے والا ہے۔ 12 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔ بجٹ 23 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران بھی اپوزیشن کا حکومت کو مختلف امور پر گھیرنے کا منصوبہ ہے۔ گذشتہ روز ہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن گورو گوگوئی نے کہا کہ بجٹ کے دوران مودی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.