ETV Bharat / bharat

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خاتون پہلوان حمیدہ بانو کو خراج عقیدت پیش کیا - female wrestler Hamida Bano

مشہور بھارتی پہلوان حمیدہ بانو کی جیت کی یاد میں اور انہیں "بھارت کی پہلی خاتون پہلوان" کے طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، آج گوگل نے ہفتے کے روز اپنے ہوم پیج پر ایک رنگین ڈوڈل بنایا ہے۔

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خاتون پہلوان حمیدہ بانو کو خراج تحسین پیش کیا
گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خاتون پہلوان حمیدہ بانو کو خراج تحسین پیش کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 1:58 PM IST

نئی دہلی: آج ہی کے دن 1954 میں حمیدہ بانو نے مشہور پہلوان بابا پہلوان کو صرف ایک منٹ 34 سیکنڈ میں شکست دی تھی۔ جس کے بعد بابا پہلوان نے پیشہ ورانہ کشتی سے ریٹائر ہونا مناسب سمجھا۔ جہاں سے بانو کا کیریئر بین الاقوامی میدانوں تک پہنچا اور ان کی فتوحات پوری دنیا میں رپورٹ کی گئی۔

حمیدہ بانو کی جیت کی یاد میں اور انہیں "ہندوستان کی پہلی خاتون پہلوان" کے طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، آج گوگل نے ہفتے کے روز اپنے ہوم پیج پر ایک رنگین ڈوڈل بنایا ہے۔

غور طلب ہو کہ علی گڑھ اتر پردیش کے قریب 1900 کی دہائی کے شروعات میں پہلوانوں کے ایک خاندان میں پیدا ہونے والی، حمیدہ بانو نے اپنے پورے کیریئر میں 300 سے زائد مقابلے جیتے، جو کہ 1940 اور 1950 کی دہائیوں میں ہوئی تھی، ایسے وقت میں جب ایتھلیٹکس میں خواتین کی شرکت کی سخت حوصلہ شکنی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گوگل نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بانو نے بہرحال مردوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور تمام مرد پہلوانوں کو کھلا چیلنج جاری کیا، جس نے انہیں ہرایا اس سے شادی کا ہاتھ بڑھائیں گی۔

بین الاقوامی میچوں میں بانو کی کامیابی نے انہیں مزید پذیرائی بخشی۔ ان میں سے ایک میچ روسی خاتون ریسلر ویرا چسٹیلین کے خلاف تھا، جسے انہوں نے دو منٹ سے بھی کم وقت میں شکست دی تھی۔ برسوں تک اخبارات کی سرخیاں بننے کے بعد، بانو کو "علی گڑھ کا ایمیزون" کہا جانے لگا۔

ان کے مقابلوں، ان کی خوراک اور ان کے ٹریننگ کے طریقہ کار کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان کا وزن 108 کلوگرام اور قد 5 فٹ 3 انچ تھا۔

برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ کے ایک رپورٹ کے مطابق "ان کی روزانہ کی خوراک میں 5.6 لیٹر دودھ، 2.8 لیٹر سوپ، 1.8 لیٹر پھلوں کا رس، ایک مرغی، تقریباً 1 کلو مٹن اور بادام، آدھا کلو مکھن، 6 انڈے، دو بڑی روٹیاں اور دو پلیٹ بریانی شامل تھیں۔" رائٹرز کے مطابق وہ نو گھنٹے سوتی تھی اور چھ گھنٹے تک ٹریننگ لیتی تھی۔ اپنے وقت کی ٹریل بلیزر، بانو نے نہ صرف ساتھی پہلوانوں کا مقابلہ کیا بلکہ اپنے وقت کے اصولوں سے بھی مقابلہ کیا۔

گوگل کے ایک نوٹ میں لکھا گیا کہ "حمیدہ بانو اپنے وقت کی ایک ٹریل بلیزر تھیں، اور ان کی بے خوفی کو پورے ہندوستان اور پوری دنیا میں یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے کھیلوں کے کارناموں کے علاوہ، وہ ہمیشہ خود سے سچ کے ساتھ کھڑی رہنے والی مانی جائیں گی۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.