ETV Bharat / bharat

دہلی میں گینگ وار۔۔ برگر کنگ ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ میں ایک شخص ہلاک - DELHI GANG WAR - DELHI GANG WAR

دہلی میں واقع راجوری گارڈن علاقے میں ایک برگر آؤٹ لیٹ برگر کنگ میں کل رات دس راؤنڈ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہی ہے۔

برگر کنگ ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ
برگر کنگ ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 8:38 AM IST

نئی دہلی: مشہور برگر آؤٹ لیٹ برگز کنگ میں زبردست فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔ مغربی دہلی کے راجوری گارڈن میں واقع برگر کنگ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ متوفی کا نام کیا ہے اور اس فائرنگ سے اس کا کیا تعلق ہے۔ پولیس کی کئی ٹیموں کو اس معاملے کی تحقیقات پر لگا دیا گیا ہے۔

  • دہلی میں جرائم:

ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی جرائم میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برگر کنگ میں فائرنگ کا واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق شرپسندوں نے راجوری گارڈن میں واقع برگر آؤٹ لیٹ برگر کنگ میں تقریباً ایک درجن گولیاں چلائیں اور وہاں بیٹھے ایک شخص پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

  • فائرنگ کے بعد سنسنی:

جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی افراتفری مچ گئی، پولیس کے اعلیٰ حکام بھی فوری موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مغربی دہلی کے ڈی سی پی کے مطابق شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس برگر کنگ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی چیک کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس اس واقعہ کی وجہ باہمی رنجش مان کر چل رہی ہے۔

  • سی سی ٹی وی سے ہو سکتا ہے انکشاف:

مغربی دہلی کے ڈی سی پی وچیترا ویر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ، راجوری گارڈن پولیس اسٹیشن کو رات تقریباً 9.45 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد بیٹ افسران کو موقع پر بھیجا گیا۔ اس کے بعد انسداد منشیات، اے اے ٹی ایس، سبھی کو موقع پر تعینات کیا گیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر اطلاع ملی کہ تقریباً 10 یا اس سے زیادہ راؤنڈ فائر کیے گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی پولیس کھنگال رہی ہے۔

  • شرپسند ریسٹورنٹ میں موجود تھے:

فائرنگ میں ہلاک ہونے والا شخص اپنی دوسر کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کی منصوبہ بندی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور ان کے درمیان پرانے معاملے پر لڑائی ہوئی تھی۔ اس معاملے میں گینگ وار سمیت کئی پہلوؤں سے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.