ETV Bharat / bharat

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر سشیل مودی کا انتقال - Sushil Modi Passes Away - SUSHIL MODI PASSES AWAY

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی انتقال کر گئے۔ سشیل مودی بہار کے سینئر بی جے پی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ ان کی عمر 72 برس تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کا انتقال
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کا انتقال (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 10:46 PM IST

Updated : May 13, 2024, 11:01 PM IST

دہلی: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی انتقال کر گئے۔ انہوں نے دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی۔ وہ کینسر سے جوجھ رہے تھے اور دہلی ایمس میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ گذشتہ کچھ کئی دنوں سے ان حالت نازک چل رہی ہے۔ سشیل کمار مودی کی عمر کی عمر 72 برس تھی۔ وہ سشیل مودی بہار کے سینئر بی جے پی لیڈروں میں سے ایک تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل تین اپریل کو خود سشیل مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کینسر میں متبلا ہونے کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ پچھلے چھ مہینے سے کینسر سے جوجھ رہے ہیں اس لیے موجودہ لوک سبھا انتخابات میں وہ پارٹی کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

بہار کے ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار مودی کو ان کے انتقال پر دلی خراج عقیدت۔ یہ بہار بی جے پی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔'

ڈپٹی سی ایم وجے کمار سنہا نے بھی ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا 'یہ پوری بی جے پی کے ساتھ ساتھ مجھ جیسے لاتعداد کارکنوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہیں ان کی تنظیمی صلاحیتوں، انتظامی سوجھ بوجھ اور سماجی و سیاسی موضوعات پر گہری جانکاری کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اوپر والا ان کی روح کو شانتی دے اور دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو صبر دے۔'

یہ بھی پڑھیں: سوشیل مودی چھ ماہ سے کینسر میں مبتلا - Sushil Modi Battling Cancer

Last Updated : May 13, 2024, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.