ETV Bharat / bharat

پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی دھمکیوں کے معاملہ میں تحقیقات تیز، پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ربط

پولیس نے دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرنے والے ہینڈلز کو معطل کرنے اور پوسٹوں کو ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا۔

پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی دھمکیوں کے معاملہ میں تحقیقات تیز، پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ربط
پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی دھمکیوں کے معاملہ میں تحقیقات تیز، پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ربط (Representational Image (PTI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2024, 9:35 AM IST

نئی دہلی: متعدد قومی و بین الاقوامی پروازوں کو موصول ہونے والی فرصی دھمکیوں پر اپنی تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خط لکھ کر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ دہلی پولیس نے بدھ کے روز بنگلور جانے والی اکاسا ایئر کی پرواز کو جس میں 180 افراد سوار تھے کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ایک ایف آئی آر درج کرلی جبکہ جاریہ ماہ کے دوران اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر رپورٹ کیے گئے اسی طرح کے سات دیگر معاملات میں بھی جانچ شروع کردی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بم کی دھمکی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دہلی پولیس سائبر سیل کی ٹیم میں انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز کو بھی تحقیقات کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ پولیس نے دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرنے والے ہینڈلز کو معطل کرنے اور پوسٹوں کو ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطہ کیا۔ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہینڈلر نے ایکس پر اکاؤنٹس قائم کرنے کے لیے VPN (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) یا ڈارک ویب براؤزر کا استعمال کیا ہے یا پھر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس سے پیغامات پوسٹ کئے گئے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ’ہینڈلرز کے آئی پی ایڈریس حاصل کرنے کے لئے، ہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ربط قائم کیا ہے اور اس معاملہ میں ممبئی پولیس سے ہم رابطہ میں ہیں کیونکہ ممبئی پولیس نے بھی س معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے اسٹیشن پر بم رکھنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آئی جی آئی) اوشا رنگنانی نے کہا کہ ’ایئرپورٹ پولیس نے اس ماہ بم کی اطلاع کی دھمکیوں سے متعلق آٹھ واقعات کا رجسٹرڈ کئے ہیں۔ مکمل تصدیق اور معائنہ کے بعد، تمام دھمکیوں کے فرضی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ان جھوٹی دھمکیوں کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مسافرین اور ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.