ETV Bharat / bharat

ہاتھرس میں بڑا حادثہ، روڈویز بس اور پک اپ میں تصادم، 15 افراد جاں بحق، 16 زخمی - Hathras Road Accident

اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یوپی روڈ ویز کی اے سی بس اور پک اپ کے درمیان تصادم کی وجہ سے اب تک 15 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 7:48 PM IST

Updated : Sep 6, 2024, 8:59 PM IST

ہاتھرس: چاندپا کوتوالی علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ علی گڑھ ڈپو کی اے سی جنرتھ بس چاندپا کوتوالی علاقے کے میٹائی بائی پاس پر پک اپ سے ٹکرا گئی۔ پک اپ میں خواتین، مرد اور بچے سوار تھے۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں اب تک 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نپن اگروال، ضلع مجسٹریٹ آشیش کمار، سی او ہمانشو ماتھر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔

ڈی ایم آشیش کمار نے بتایا کہ آگرہ-علی گڑھ قومی شاہراہ پر اوور ٹیک کے دوران روڈ ویز کی بس نے لوڈر کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نپن اگروال نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد سسنی سے کھنڈولی جا رہے تھے۔ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیرہویں دن کی دعوت کے بعد آگرہ کے کھنڈولی تھانہ علاقے کے سمرا گاؤں میں تقریباً 30 لوگ پک اپ میں اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ جس میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 6, 2024, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.