ETV Bharat / bharat

خاندانی سیاست جمہوریت کے لیے باعث تشویش، مودی - Family politics a concern

Modi Speech in Lok Sabhaمودی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطبے پر تحریک شکریہ پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعتیں، خاندانوں کے ذریعے چلائی جانے والی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 7:51 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 7:59 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا کہ خاندانی سیاست اور خاندانی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں اور خاندانی سیاست ملک کی جمہوریت کے لیے تشویش کا باعث ہونا چائیے۔

مودی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطبے پر تحریک شکریہ پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعتیں، خاندانوں کے ذریعے چلائی جانے والی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا ’’ملک نے اقربا پروری کا خمیازہ اٹھایا ہے، کانگریس کو بھی اقربا پروری کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔‘‘ اپوزیشن اراکین کی ٹوکا ٹاکی کے درمیان انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاندان کے ایک سے زیادہ افراد اپنی محنت سے سیاست میں داخل ہوتے ہیں اور اگر اپنی قابلیت سے آگے بڑھتے ہیں، تو ان کا خیرمقدم ہے۔"

وزیراعظم نے کہا کہ ایک خاندان کے 10 افراد کے سیاست میں آنے سے کوئی نقصان نہیں، لیکن ہم ایسی خاندان پرستی کی بات کر رہے ہیں، جس میں صرف ایک خاندان ہی پارٹی چلاتا ہے، پارٹی کے تمام افراد ایک خاندان کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اپوزیشن کے اعتراضات کے درمیان انہوں نے کہا “راجناتھ سنگھ (وزیر دفاع) اور امیت شاہ (وزیر داخلہ) کوئی پارٹی نہیں چلاتے۔

کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا "ایک ہی پروڈکٹ کو بار بار لانچ کرنے کی وجہ سے دکان بند ہونے کی نوبت آ گئی ہے۔

انہوں نے صدر کے خطبے کو حقائق پر مبنی ایک بڑی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ہندوستان کس رفتار اور کس پیمانے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کے خطبے پر اپوزیشن کی تنقید کرنے کے انداز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکڑوں میں سوچتی ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن نے کافی دیر تک اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے خطبے میں خواتین، غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو ملک کے چار ستون قرار دیا ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ان کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے، لیکن حزب اختلاف ان طبقوں کے لوگوں کو اکثریت اور اقلیت کے چشمے سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ آپ کب تک ٹکڑوں میں سوچتے رہیں گے؟

یو این آئی

Last Updated : Feb 5, 2024, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.