ETV Bharat / bharat

نازیہ پروین کے خوابوں کی پرواز میں جامعہ اور والدین کا اہم کردار - UPSC 2023 Result - UPSC 2023 RESULT

یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گُذشتہ روز یو پی ایس سی 2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ انہی میں سے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی نازیہ پروین بھی ہیں جنہوں نے یو پی ایس سی 2023 میں 670 واں رینک حاصل کیا۔

aaziya a civil service
aaziya a civil service
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 11:01 AM IST

Updated : Apr 17, 2024, 12:28 PM IST

NAZIA PARVEEN

دہلی: جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کی رہنے والی نازیہ پروین نے سول سروسز کے امتحانات میں 670 واں رینک حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نازیہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے لیے جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع سے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تربیت حاصل کرنا اتنا اسان نہیں تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آخر کار کامیابی حاصل کی۔

aaziya a civil service
aaziya a civil service

نازیہ اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے تعلیم کے لیے اپنے شہر کو چھوڑا اور اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر یونین پبلک سروس سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کی اور آج اس میں کامیاب ہو کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔ نازیہ بتاتی ہیں کہ ان والدین زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہے وہ خود اپنے خاندان میں فرسٹ لرنر ہیں، کم تعلیم کے باوجود میرے والدین نے مجھ پر اعتماد کیا اور میں امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ان کی امیدوں کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

نازیہ نے کہا کہ جھارکھنڈ کا گریڈیہ ضلع تعلیمی اعتبار سے ایک پچھڑا علاقہ ہے جہاں رہ کر اعلی تعلیم حاصل کر پانا کافی دشوار کن ہے، اسی لیے انہیں اپنے خوابوں کو پروان چڑھانے کے لیے دہلی کا رخ کرنا پڑا، اور ان کی اس کامیابی میں جو اہم کردار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسیڈنشل کوچنگ اکیڈمی نے ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نازیہ کے مطابق وہ فی الحال اپنے رینک سے مطمئین نہیں ہیں، اسی لیے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کرنے کے بعد ایک بار پھر سے یو پی ایس سی امتحانات میں حصہ لیں گی اور نتائج کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گی۔

Last Updated : Apr 17, 2024, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.