ETV Bharat / bharat

الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے 25 کروڑ کے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کیے - HYDERABAD GOLD SEIZED - HYDERABAD GOLD SEIZED

الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے تلنگانہ میں سونے اور چاندی کے زیورات کی بھاری مقدار ضبط کی ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شمس آباد میں 34.78 کلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات ضبط کئے گئے۔

الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کیے
الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کیے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 12:57 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کی دارالحکومت میں بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات کی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے 34.78 کلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات ضبط کیے۔ ایک اور معاملے میں ڈی آر آئی حکام نے چوٹ اپل میں 5.96 کلو سونا ضبط کیا۔

معلومات کے مطابق جمعہ کو انتخابی فلائنگ اسکواڈ نے شمس آباد ہوائی اڈے پر 34.78 کیلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات کو ضبط کیا جو ممبئی سے حیدرآباد سمگل کیا گیا تھا۔ مشتبہ افراد کے پاس کوئی رسید نہ ہونے کی وجہ سے زیورات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آر جی آئی اے پولیس کی تفصیلات کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ راجستھان اور ممبئی سے حیدرآباد کے تاجروں نے کارگو پروازوں میں سامان کے طور پر بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات لے جارہے تھے۔ اس کے بعد شمس آباد ایرپورٹ پر نگرانی رکھی گئی۔ جب گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی تو دو کاریں زیورات کے ڈبوں سے بھری ہوئی پائی گئیں۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 25 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:راجستھان میں ریکارڈ غیرقانونی برآمدگی، چھاپہ ماری اب بھی جاری - Lok Sabha Election 2024

ایک اور معاملے میں ڈی آر آئی حکام نے جمعرات کو یادادری ضلع کے چوٹ اپپل منڈل میں پنٹنگی ٹول پلازہ پر 5.96 کلو سونا ضبط کیا۔ اطلاع ملی تھی کہ چار لوگ 35 تولے سونا کولکتہ سے ایک کار میں حیدرآباد لا رہے تھے۔ اس کے بعد ڈی آر آئی اہلکاروں نے گاڑی کو ٹول پلازہ پر روک کر تلاشی لی۔ اس دوران سونا برآمد ہوا۔ اس کی قیمت تقریباً 4.31 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.