ETV Bharat / bharat

گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی - TENSE SITUATION IN GAYA - TENSE SITUATION IN GAYA

Firing in Gaya گیا ضلع کے مانپور نیو آبگلہ میں زبردست فائرنگ ہوئی ہے، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا، اس میں ایک بزرگ شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جب کہ ایک نوجوان زخمی ہوا ہے، ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے میں لگے ہیں۔ اطلاع کے مطابق فائرنگ ایک خاص فرقے کے لوگوں پر ہوئی ہے۔

Elderly man killed, one injured in firing by anti social elements in Gaya
گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 1:06 PM IST

گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی (ETV Bharat Urdu)

گیا: ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقہ میں واقع نیو پہاڑتلی آبگلہ میں دیر شام کو سماج دشمن عناصر کی طرف سے زبردست فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان محبوب کا مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں علاج چل رہا ہے، فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بزرگ کی شناخت صلاح الدین انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق موقع پر ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن، ایس ایس پی آشیش بھارتی اور پولس انتظامیہ کے افسران اور جوان جائے وقوع پر کیمپ کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف سکریٹری یکم جون کو ایئر پورٹ گیا پر حج تیاریوں کا لیں گے جائزہ - Haj Preparation At Gaya

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ چار روز قبل ایک نوجوان کا موبائل چھین لیا گیا تھا۔ جس پر مخصوص برادری کے لوگوں نے اڈے پر 4 نوجوانوں سے مارپیٹ کی تھی۔ جس کے بعد بدھ کی شام تقریباً سات بجے رام نگر روڈ نمبر 1 اور مسجد گلی میں تین درجن سے زائد لڑکے داخل ہوئے۔ اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ایک اسکارپیو کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک کے بعد ایک گولیاں چلائی ہیں۔ اطلاع کے مطابق متوفی صلاح الدین انصاری نماز کے لیے جا رہے تھے، تبھی اچانک ہوئے حملہ سے وہ بھاگ نہیں سکے۔ حالانکہ اس دوران انہوں نے کوشش کی کہ ان لوگوں کو سمجھا بجھا کر پرسکون کرایا جائے لیکن اسی دوران انہیں سامنے سے گولی مار دی گئی۔ جب کہ ایک نوجوان جس کے پاؤں میں گولی لگی ہے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تاہم خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ تنازعہ دو تین دن پہلے کسی بات کو لے کر ہوا تھا، لیکن پھر دونوں طرف کے لوگوں نے جن کے درمیان تنازعہ ہوا تھا اُنہوں نے آپس میں معاملہ کو حل کر لیا تھا۔ پولیس کو اس کی خبر نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں اور احتیاط کے طور پر وہاں پولیس جوانوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔ ضروری کارروائی یقینی طور پر ہوگی، چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کی حالت مستحکم ہے، ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہ میں نہ آئیں۔ پولیس منصفانہ کارروائی میں مصروف ہے۔ یہاں اے ڈی ایم لاء اینڈ آرڈر، صدر ایس ڈی کشلے شریواستو، ڈی ایس پی سنیل کمار پانڈے، بی ڈی او ڈاکٹر مرتونجے کمار، سی او سبودھ کمار، محمد سہیل، محمد ظفر، ڈاکٹر امین سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی اور سبھی ماحول کو پرسکون کرانے میں لگے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.