ETV Bharat / bharat

دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس: سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے جواب مانگا

سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ دونوں درخواستوں پر ایک ساتھ غور کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ نے سات فروری کو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا لیکن نچلی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ سماعت شروع ہونے کے بعد اسے تیز کیا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 2:04 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کے لیڈر سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست پر جواب طلب کیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس درخواست پر وفاقی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا جس میں سنگھ نے ان کی ضمانت مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

بنچ نے ضمانت کی درخواست کو سنگھ کی ایک اور درخواست کے ساتھ منسلک کیا، جس میں انھوں نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری اور نظر بندی کو چیلنج کیا ہے۔ سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی، سنجے سنگھ کی طرف سے عدالت میں حاضر ہوئے۔ انھوں نے درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرنے کی مانگ کی اور عرضی کو زیر التواء کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیس کی سماعت 5 مارچ کو ہونے والی ہے اس لیے دونوں کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے۔

اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ دونوں درخواستوں پر ایک ساتھ غور کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ نے 7 فروری کو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا لیکن نچلی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ سماعت شروع ہونے کے بعد اسے تیز کیا جائے۔ سنگھ دہلی سے راجیہ سبھا کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنگھ کو اس معاملے میں 4 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.