دہرادون: ہلدوانی کے فساد زدہ بنبھول پورہ علاقے سے منگل کی صبح 12 روز بعد کرفیو کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔ ایک سرکاری حکم کے مطابق، صبح 5 بجے سے کرفیو ہٹا دیا گیا تھا۔ جن دنوں کرفیو نافذ رہا، انتظامیہ نے مختلف مدتوں کے لیے وہاں نرمی دی تھی۔
تشدد کی مجسٹریٹ جانچ شروع:
ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں 8 اپریل کو ہوئے تشدد کی مجسٹریٹ جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ کماؤں کے کمشنر دیپک راوت نے بنبھول پورہ واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی ایم، ایس ایس پی سمیت چھ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ کماؤن کمشنر دیپک راوت نے کہا کہ پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی۔
تمام افسران کو آئندہ ہفتے مختلف دنوں میں پیش ہونے کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ واقعہ کے حوالے سے اپنا موقف اور ثبوت پیش کریں۔ کماؤں کمشنر نے کہا ہے کہ اس پورے معاملے میں ڈی ایم، ایس ایس پی، میونسپل کمشنر، انرجی کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر، محکمہ ریونیو اور بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ کو اگلے ہفتے مختلف اوقات دے کر ثبوت دینے کو کہا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کو بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے تحت عبدالملک کے باغ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے مدرسے اور نماز کی جگہ کو ہٹانے گئی ٹیم پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا تھا۔
اس میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، حملے میں پولیس، کارپوریشن کے ملازمین اور دیگر زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد چیف سکریٹری رادھا رتوری نے پورے معاملے کی مجسٹریٹ جانچ کماؤں کمشنر کو سونپ دی۔
واضح رہے کہ ہلدوانی بنبھول پورہ تشدد معاملے میں پولیس نے اب تک 68 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے مزید 10 شرپسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ جس میں دو مطلوب تسلیم اور وسیم بھی شامل ہیں۔ ان کے پاس سے مبینہ طور پر پی اے سی جوانوں سے لوٹے گئے دو کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر پیٹرول بم بنانے کے لیے پیٹرول سپلائی کرنے والے ارباز کو بھی پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ہلدوانی تشدد کے بعد مسلمانوں پر یکطرفہ کارروائی پر سابق بیورو کریٹس نے خط لکھا
- مسلم رہنماؤں نے ہلدوانی تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا
- ہلدوانی میں پرتشدد واقعات فرقہ وارانہ جذبات میں مسلسل اضافہ کا نتیجہ ہے
- قتل کی خوفناک سازش، بہار کے پرکاش کو ہلدوانی تشدد کی آڑ میں قتل کیا گیا: نینیتال پولیس