ETV Bharat / bharat

ملک کی پہلی خاتون سپریم کورٹ جج پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز - Padma Shri award - PADMA SHRI AWARD

حکومت ہند کی جانب سے مختلف کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو پدم بھوشن اور دیگر باوقار ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا انہیں میں سے سابق مرکزی وزیر او راج گوپال اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ایم فاطمہ بی بی کو بعد از مرگ پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

first woman SC judge
first woman SC judge
author img

By IANS

Published : Apr 23, 2024, 7:02 AM IST

کوچی: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ایم فاطمہ بی بی اور تمل ناڈو کی سابق گورنر کو بعد از مرگ پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فاطمہ بی بی 96 سال کی عمر میں نومبر 2023 میں انتقال کر گئیں۔ وہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی پہلی خاتون چیئرپرسن اور پہلی مسلمان خاتون گورنر بھی تھیں۔

فاطمہ بی بی نے خود کو 1950 میں ایک وکیل کے طور پر درج کرایا اور کیرالہ میں نچلی عدلیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 1958 میں انہیں منصف مقرر کیا گیا اور 1968 میں سب آرڈینیٹ جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ 1984 میں وہ ہائی کورٹ کی مستقل جج بن گئیں تھیں۔ بعد ازاں وہ اکتوبر 1989 میں سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوئیں جہاں سے وہ اپریل 1992 میں ریٹائر ہوئیں۔ تقریباً پانچ سال بعد فاطمہ بی بی جنوری 1997 میں تمل ناڈو کی گورنر بنیں۔

سابق مرکزی وزیر او راج گوپال، کیرالہ کے دوسرے شخص ہیں، جنھیں پدم بھوشن ایوارڈ ملا ہے۔ 93 سالہ راج گوپال 1999-2004 تک اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں مرکزی وزیر تھے۔ وہ 2016 کے اسمبلی انتخابات میں کیرالہ میں اسمبلی الیکشن جیتنے والے پہلے بی جے پی امیدوار تھے۔ تاہم انہوں نے 2021 میں اسمبلی میں اپنی مدت ختم ہونے کے بعد فعال سیاست چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کا انتقال

دو پدم بھوشن کے علاوہ کیرالہ میں چھ پدم شری وصول کنندگان ہیں جن میں ٹراوانکور کے شاہی خاندان کے رکن اور مصنف اسواتھی تھرونل گوری لکشمی بائی، روحانی گرو مونی نارائنا پرساد، کتھاکلی کے ماہر سدانم بالاکرشنن، ماہر تعلیم-مصنف پی چتھرن نامپوومبو اور فنکار ای پی نارائنن اور کسان ستیہ نارائن بیلیری شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.