ETV Bharat / bharat

ہنڈن برگ رپورٹ اور عوامی مسائل پر ملک گیر سطح پر کانگریس احتجاج کرے گی - Nationwide Agitations of Congress - NATIONWIDE AGITATIONS OF CONGRESS

کانگریس رہنماؤں کے مطابق عام آدمی اب بھی ضروری اشیاء کی اونچی قیمتوں، بے روزگاری، کم آمدنی، کم بچت، بی جے پی کی تقسیم کی سیاست اور ملک بھر میں طلبہ امتحانات کے دوران پیپر لیک کے اثرات سے دوچار ہیں۔

Congress To Launch Nationwide Agitations
Congress To Launch Nationwide Agitations (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 5:01 PM IST

نئی دہلی: اپوزیشن انڈیا بلاک کے لوک سبھا میں 543 میں سے 234 سیٹیں جیت کر حکمراں این ڈی اے کو دنگ کر دینے کے بعد کانگریس نے مختلف مسائل پر نریندر مودی حکومت 3.0 کو گھیرنے کے لیے احتجاج اور دھرنے کے موڈ میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ڈی اے 400 سیٹوں کا دعویٰ کر رہی تھی لیکن مرکزی پارٹی بی جے پی کے ساتھ 240 سیٹوں پر 293 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئیں، سادہ اکثریت سے 32 کم۔ انڈیا بلاک کے اندر کانگریس 99 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور 2019 میں 52 سیٹوں سے اس کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی۔

اس کے بعد ایک پراعتماد کانگریس نے راہل گاندھی کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے طور پر منتخب کیا جو اس بات کا اشارہ تھا کہ پارٹی کے سابق سربراہ مودی حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم تھے جو حکومت سازی کے لئے جے ڈی یو اور تلگو دیشم پارٹی جیسے اتحادیوں پر منحصر تھی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے انچارج نے کہا کہ پارٹی 22 اگست کو پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔ تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا کہ راہل گاندھی اور پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے اے آئی سی سی اور ریاستی رہنماؤں کے ساتھ ایک حکمت عملی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ "ذات کی مردم شماری، آئین بچاؤ مہم اور ایس سی/ایس ٹی کوٹہ کے لیے 'کریمی لیئر' تصور کے خلاف ملک بھر میں الگ الگ احتجاج کیا جائے گا"۔ کانگریس کے مطابق عام آدمی اب بھی ضروری اشیاء کی اونچی قیمتوں، بے روزگاری، کم آمدنی، کم بچت، بی جے پی کی تقسیم کی سیاست اور پیپر لیک کے باعث امتحانات کے اثرات سے دوچار ہے۔

لوک سبھا کے رکن عمران مسعود نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بجٹ 2024-25 حکومت کے لیے عام لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کا ایک موقع تھا۔ لیکن وہ اس کی پرواہ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو آخری دن 12 اگست سے پہلے ہی ملتوی کر دیا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اپوزیشن اپنے مطالبے کو دہرائے گی۔ ہندنبرگ کی تازہ ترین رپورٹ میں اڈانی کے خلاف تازہ الزامات کی جے پی سی جانچ کر رہی ہے"۔

عمران مسعود نے کہا کہ "یہ ان لاکھوں چھوٹے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے بارے میں ہے جنہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگایا۔ سیبی کے سربراہ اڈانی کے خلاف الزامات کی جانچ کر رہے تھے لیکن انہوں نے خود اس گروپ میں سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ مفادات کا واضح ٹکراؤ ہے۔ اسے مستعفی ہو جانا چاہیے اور سپریم کورٹ کو پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کرنی چاہیے''۔ انہوں نے کہا کہ "ایس سی/ایس ٹی کوٹہ کے لیے کریمی لیئر کے معاملے پر بھی حکومت پارلیمنٹ کے ایوانوں میں اپنی پوزیشن واضح کر سکتی تھی کہ یہ تصور کے خلاف ہے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا"۔

لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور کے مطابق "جیسے ہی اپوزیشن نے این ڈی اے کو پارلیمنٹ کے اندر گھیر لیا، حکومت نے اچانک متنازعہ متروکہ وقف املاک ترمیمی بل لایا تاکہ مہاراشٹر، ہریانہ، جھارکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں چار اہم اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹروں کو پولرائز کیا جا سکے"۔

طارق انور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ " حکومت اس بل کو مزید جانچ کے لیے مشترکہ سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے پر راضی نہیں ہوتی۔ مـضبوط اپوزیشن کے باعث کم از کم وہ قانون سازی میں جلدی نہیں کر پائے جیسا کہ وہ پچھلی لوک سبھا میں کیا کرتے تھے، یہ جمہوریت کی طاقت ہے جس نے اس بار حکومت کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک مضبوط اپوزیشن دی ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ وقت ہے کہ ہم دوبارہ لوگوں کے پاس جائیں اور ان مسائل کو قومی سطح پر اٹھائیں اور لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کریں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.