ETV Bharat / bharat

دہلی میں کانگریس کے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، سندیپ دیکشت کیجریوال کے خلاف لڑیں گے - CONGRESS RELEASES FIRST LIST

کانگریس نے مصطفی آباد سے علی مہدی کو میدان میں اتارا ہے، یہاں ان کا مقابلہ عام آدمی پارٹی کے عادل احمد خان سے ہوگا۔

دہلی میں کانگریس کے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
دہلی میں کانگریس کے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے نئی دہلی سے سینئر لیڈر سندیپ دیکشت کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ وہیں دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کو بادلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے پہلی فہرست میں پتپڑ گنج سے انیل چودھری کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس سیٹ پر ان کا مقابلہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار اودھ اوجھا سے ہوگا۔ کانگریس نے مصطفی آباد سے علی مہدی کو میدان میں اتارا ہے، یہاں ان کا مقابلہ عام آدمی پارٹی کے عادل احمد خان سے ہوگا۔ اس کے علاوہ کانگریس نے عبدالرحمان کو سیلم پور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے زبیر چودھری کو سیلم پور سیٹ کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

ملکارجن کھرگے کی صدارت میں پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں دہلی کے سرکردہ لیڈروں اور سی ای سی ممبران نے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا اور 21 امیدواروں کو منظوری دی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سی ای سی ممبران امبیکا سونی، سلمان خورشید، ٹی ایس سنگھ دیو اور مشسودن مستری موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.