ETV Bharat / bharat

کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف بلیک پیپر جاری کردیا - مودی حکومت کے خلاف بلیک پیپر جاری

Congress releases Black Paper against Modi government ملکارجن کھڑگے نے ’بلیک پیپر‘ جارتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بیروزگاری کے مسئلہ بولنے سے کترارہی ہے اور صرف تاریخ پر زبان کھولی جارہی ہے۔

کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف بلیک پیپر جاری کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:37 PM IST

دہلی: کانگریس کی جانب سے آج مودی حکومت کے خلاف 'بلیک پیپر' جاری کرتے ہوئے بیروزگاری کے علاوہ مختلف مسائل پر سوال اٹھائے گئے۔ کانگریس نے بلیک پیپر کو ’دس سال، انیائے کال‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھڑگے نے ’بلیک پیپر‘ جارتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بیروزگاری کے مسئلہ بولنے سے کترارہی ہے اور صرف تاریخ پر زبان کھولی جارہی ہے۔ کھڑگے نے بی جے پی پر کانگریس کی منتخب حکومتوں کو گرانے کی کوشش کا بھی الزام عائدکیا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے لیکن مرکزی حکومت اس مسئلہ پر بات کرنے کےلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر غیر بی جے پی ریاستوں تلنگانہ، کیرالہ، کرناٹک و دیگر کے ساتھ امتیازی سلوک کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی دور میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گذشتہ دس سالوں کے دوران دیگر پارٹیوں کے 411 ارکان اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرالیا اور چنی ہوئی حکومتوں کو گرادیا گیا۔ بی جے پی جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔

کانگریس نے بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر کے خلاف بلیک پیپر جاری کیا ہے جس میں پارٹی نے مودی حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.