ETV Bharat / bharat

جب مودی کے نام کا جادو نہیں چلتا نظر آیا تو ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹ دیئے: کانگریس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 2, 2024, 10:32 PM IST

Congress reaction to first list of BJP candidates کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست پر کہا کہ جن ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں اگر وہ قابل نہیں تھے تو بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ ان ناکارہ ممبران پارلیمنٹ کو عوام پر کیوں مسلط کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 195 امیدواروں کی فہرست میں دہلی کی پانچ میں سے چار سیٹوں پر امیدوار تبدیل کرنے پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آخر ان ارکان پارلیمنٹ کا ٹکٹ کس بنیاد پر کاٹا گیا ہے؟ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست پر کہا کہ جن ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں اگر وہ قابل نہیں تھے تو بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ ان ناکارہ ممبران پارلیمنٹ کو عوام پر کیوں مسلط کیا گیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "ٹکٹ کیوں کاٹا؟ کیا یہ ممبران پارلیمنٹ ناکارہ تھے؟ اگر وہ نااہل تھے تو بی جے پی کو ان ووٹروں سے معافی مانگنی چاہئے جن پر نااہل ممبران اسمبلی کو مسلط کیا گیا تھا۔ کیا اس بار مودی جی کے نام کا جادو میناکشی لیکھی، پرگیہ ٹھاکر، رمیش بدھوری، پرویش ورما کو نہیں جیتا سکتا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی، (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 18ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے ہفتہ کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت 34 کابینی اور ریاستی وزراء ، اور دو سابق وزرائے اعلیٰ کے نام شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.