ETV Bharat / bharat

سی اے اے کا نفاذ: کانگریس نے کہا، مودی حکومت تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہے

کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس کے مطابق مودی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے کے ذریعہ آسام اور مغربی بنگال میں تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ANI

Published : Mar 12, 2024, 10:22 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ عام انتخابات سے قبل آسام اور مغربی بنگال میں رائے دہندوں کو پولرائز کرنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ، "اس قانون کو لانے میں انہیں 4 سال اور 3 ماہ لگے۔ یہ بل دسمبر 2019 میں پاس ہوا تھا۔ قانون کو 3-6 ماہ کے اندر اندر بن جانا چاہئے تھا۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ سے نو مرتبہ توسیع کی درخواست کی اور 4 سال اور 3 مہینے لگے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ، "یہ صرف پولرائزیشن کے لیے ہے۔ مغربی بنگال اور آسام کے انتخابات پر اثر ڈالنے کے لیے یہ قانون نافذ کیا گیا ہے۔ اگر وہ یہ ایمانداری سے کر رہے تھے تو وہ اسے 2020 میں کیوں نہیں لائے؟ وہ اسے ابھی لا رہے ہیں، انتخابات سے ایک ماہ قبل۔ یہ ہیڈ لائن مینجمنٹ ہے۔" یہ سماجی پولرائزیشن کی حکمت عملی ہے۔۔۔"

انھوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ"ہمارے وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت ایک مقررہ تاریخ کے ساتھ کام کرتی ہے اور ہماری حکومت میں کسی بھی چیز میں تاخیر نہیں ہوئی، تو پھر چار سال کیوں لگ گئے؟"

کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ شہریت (ترمیمی) قانون کے قواعد کو مطلع کرنے کا وقت آنے والے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل "تقسیم کی سیاست کی بی جے پی کی مایوس کن کوشش" ہے۔

فروری میں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سی اے اے شہریت فراہم کرنے کے لیے لایا گیا تھا نہ کہ کسی کی شہریت چھیننے کے لیے۔ انھوں نے کہا تھا،"ہمارے ملک میں اقلیتوں، اور خاص طور پر ہماری مسلم کمیونٹی کو اکسایا جا رہا ہے۔ سی اے اے کسی کی شہریت نہیں چھین سکتا کیونکہ ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ سی اے اے بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا شکار مہاجرین کو شہریت فراہم کرنے کا ایکٹ ہے،"

پیر کی شام، مرکزی وزارت داخلہ نے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے کچھ دن پہلے، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کے قواعد جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.