ETV Bharat / bharat

جنتر منتر پر کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ - Congress Protest

قومی دار الحکومت دہلی کے جنتر منتر پر ہندنبرگ رپورٹ پر کانگریس آج احتجاج کررہی ہے۔ جنتر منتر پر جاری اس مظاہرے میں کانگریس کے سینئر لیڈر شامل ہیں۔ احتجاج میں شریک کانگریس رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کی حمایت کر رہی ہے۔

congress protest at jantar mantar in Delhi
congress protest at jantar mantar in Delhi (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 3:37 PM IST

نئی دہلی: ہندنبرگ رپورٹ پر کانگریس آج جنتر منتر پر احتجاج کر رہی ہے۔ اس مظاہرے میں کانگریس کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس مظاہرے کے ذریعے ہندنبرگ رپورٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی جے پی سی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس مظاہرے میں کانگریس کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ ڈکشٹ، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، کانگریس لیڈر سچن پائلٹ، سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ادت راج، قومی ترجمان راگنی نائک سمیت سینئر کانگریس لیڈران کو اسٹیج پر دیکھا گیا۔

جنتر منتر پر کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ (Etv bharat)

دیویندر یادو نے کہا کہ جس پارٹی پر اس ملک کے عوام نے بھروسہ کیا تھا اور اقتدار سونپا تھا، وہی پارٹی ملک کی ساری دولت اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کے حوالے کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں غریب، مزید غریب اور امیر، مزید امیر ہوتا جارہا ہے اور غریب اور امیر کے درمیان خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کے بعد ایک گھوٹالے ہو رہے ہیں۔ حکومت سرمایہ داروں کی حمایت کر رہی ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں جب یہ انکشاف ہوا ہے تب بھی مرکزی حکومت خاموش ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جے پی سی کمیٹی سے اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز تھے۔ ان پر لکھا تھا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں، اسٹیج پر تقریر کے دوران کانگریس لیڈر سندیپ ڈکشٹ نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ غریب لوگ مر رہے ہیں۔ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ حکومت صرف چند سرمایہ داروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہندن برگ کی رپورٹ کی جے پی سی کمیٹی سے تحقیقات کرائی جائے۔

واضح رہے کہ ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف رہنماؤں نے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.