ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی یکم اگست کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ کا دورہ کریں گے - Landslide Hit Wayanad - LANDSLIDE HIT WAYANAD

ریاست کیرالہ کے وائیناڈ میں مہلک لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا جس میں مرنے والوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے میں اب بھی بہت سے لوگوں کے پھنسے ہوئے ہیں اور 200 افراد لاپتہ ہیں۔

Rahul Priyanka to visit to Wayanad
Rahul Priyanka to visit to Wayanad (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 8:00 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما و لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی جمعرات کو وائناڈ کا دورہ کریں گے، تاکہ ضلع کے کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جاسکے۔ اپنے دورے کے دوران یہ جوڑی کچھ بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے، جو تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد میپاڈی میں ریلیف کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

وائیناڈ میں مہلک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے میں اب بھی بہت سے لوگوں کے پھنسے ہوئے ہیں اور 200 افراد لاپتہ ہیں۔

رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی جمعرات کو تین امدادی کیمپوں کا دورہ کریں گے جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، سینٹ جوزف یوپی اسکول، ڈاکٹر موپنز میڈیکل کالج وائناڈ کے میپڈی میں چل رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔

جیسا کہ 30 جولائی کو وائیناڈ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے کارکنوں سے متاثرہ یا پھنسے ہوئے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی تلقین کی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "ہمارے دل اس المناک گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ سب کے لیے دعاگو ہیں"۔

رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور وایناڈ کے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے، جنہوں نے انہیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ راہل گاندھی نے 17ویں لوک سبھا میں وایناڈ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کی تھی اور 2024 کے عام انتخابات میں بھی وائیناڈ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب اس حلقہ ضمنی انتخابات میں پرینکا گاندھی حصہ لے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس کے دونوں سینئر قائدین بدھ کی صبح وائناڈ کا دورہ کرنے والے تھے لیکن موسم کی خراب صورتحال اور مسلسل بارش کی وجہ سے ان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ راہل گاندھی نے منگل کو لوک سبھا میں وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کا مسئلہ بھی اٹھایا اور متاثرین کے لئے مرکز سے معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مواصلاتی لائنوں کی بحالی اور ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی کو انتہائی اہمیت دینے پر زور دیا اور بے گھر ہونے والی آبادی کی تیزی سے ریلیف اور بحالی پر زور دیا۔

راہل گاندھی نے اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں کی نقشہ سازی کا اہم مسئلہ بھی اٹھایا۔ ملک میں گزشتہ چند سالوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایل او پی راہل گاندھی نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں کی نقشہ سازی اور تخفیف کے اقدامات اور ماحولیاتی طور پر کمزور علاقوں میں قدرتی آفات کی بڑھتی ہوئی تعدد سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان کی فوری ضرورت ہے۔ وائیناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں چورلپارا، ویلاریمالا، منڈاکیل اور پوتھوکالو شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.