ETV Bharat / bharat

چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پرحلف لیا - NAIDU OATH CEREMONY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 10:11 AM IST

Updated : Jun 12, 2024, 12:02 PM IST

نئے چہروں کو حوصلہ دیتے ہوئے تلگو دیشم لیڈر چندرا بابو نے 24 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ترجیح دی گئی ہے جس سے بہت سے سینئر مایوس ہیں۔ کابینہ میں جنا سینا کو تین اور بی جے پی کو ایک وزارت دی گئی ہے۔

Chandrababu Naidu will take oath as the Chief Minister of Andhra Pradesh today
آندھرا پردیش: آج چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری تقریب، کابینہ میں ایک مسلم چہرہ بھی شامل (Etv Bharat)

حیدرآباد: گورنر 74 سالہ چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، دیگر مرکزی وزراء، این ڈی اے اتحادیوں کے رہنما اور کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔ جناسینا کے صدر پون کلیان نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ ساتھ 23 دیگر وزرا نے بھی ایک ہی وقت میں حلف لیا۔ پون کلیان واحد نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔ چندرا بابو نے کل آدھی رات میں پون کلیان سمیت تمام 24 وزراء کی فہرست کا اعلان کیا تھا۔ کابینہ میں ایک عہدہ خالی ہے۔

  • کابینہ میں توازن:

نائیڈو کی وزارتی ٹیم میں 17 نئے چہرے ہیں۔ بقیہ ماضی میں وزیر رہ چکے ہیں۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے ایک اسامی خالی رکھی ہے۔ وزراء کی کونسل میں تین خواتین ہیں۔ سینئر لیڈر این محمد فاروق واحد مسلم چہرہ ہیں۔ وزراء کی فہرست میں پسماندہ طبقات سے آٹھ، درج فہرست ذاتوں سے تین اور درج فہرست قبائل سے ایک شامل ہے۔ نائیڈو نے کمّا اور کاپو برادریوں سے چار چار وزراء کو شامل کیا ہے۔ ریڈی سے تین اور ویسیا برادریوں سے ایک کو کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ جہاں نائیڈو سماجی اور سیاسی طور پر طاقتور کما برادری سے تعلق رکھتے ہیں، پون کلیان کاپو برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹی ڈی پی کے زیرقیادت اتحاد نے گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں زبردست مینڈیٹ کے ساتھ وائی ایس آر سی پی سے اقتدار چھین لیا تھا۔ اس نے 175 رکنی اسمبلی میں 164 نشستیں حاصل کیں۔

نائیڈو نے منگل کی رات دیر گئے امراوتی میں اپنی رہائش گاہ پر امیت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی وزارتی ٹیم کو حتمی شکل دی۔ ستیہ کمار یادو واحد بی جے پی ایم ایل اے ہیں جو وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔ جنا سینا پارٹی کے تین وزیر کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔

چندرا بابو کچھ دنوں سے کابینہ کی تشکیل پر بڑے پیمانے پر کام کر رہے تھے۔ چندرابابو نائیڈو نے سماجی گروپوں، خطوں اور مختلف برادریوں کی خواہشات کے درمیان توازن رکھتے ہوئے اپنی کابینہ تیار کی ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے ٹی ڈی پی سے کابینہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • کابینہ میں نئے ایم ایل اے:

پوری فہرست کو دیکھیں تو پہلی بار جیتنے والے 10 ارکان اسمبلی کو کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ ان میں پون کلیان، نارا لوکیش، ٹی جی بھرت،ستیہ کمار یادو، کونڈاپلی سری نواس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 12, 2024, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.