ETV Bharat / bharat

ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کے پروبیشن پر روک - Puja Khedkar IAS Probation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 6:45 PM IST

حکومت نے ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کے پروبیشن کو روک دیا ہے۔ انہیں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ کھیڈکر کو سنگین الزامات کا سامنا ہے جو سول سروسز میں ان کے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھاتے ہیں، اور اگر انہیں قصوروار پایا جاتا ہے تو ان کی ملازمت کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا جاسکتا ہے۔

IAS TRAINEE PUJA KHEDKAR
IAS TRAINEE PUJA KHEDKAR (Etv Bharat)

نئی دہلی: مرکز نے متنازعہ سرکاری ملازم پوجا کھیڈکر کے آئی اے ایس پروبیشن کو روک دیا ہے۔ پوجا کو لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ حکومت نے حال ہی میں مہاراشٹرا کیڈر کے 2023 بیچ کے آئی اے ایس افسر کی "امیدواری کی تصدیق" کے لیے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قصوروار ثابت ہونے پر پوجا کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب پوجا کھیڈکر کو اپنی نجی آڈی کار پر سرخ نیلے رنگ کی بیکن اور مہاراشٹر حکومت کے بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اور اس کے دفتر میں غیر مجاز مراعات کے مطالبات اٹھائے گئے، جو کہ جونیئر افسروں کو حاصل نہیں ہے۔

34 سالہ کھیڈکر کو زیادہ سنگین الزامات کا سامنا ہے جو سول سروسز میں ان کے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھاتے ہیں۔ پوجا نے یونین پبلک سروس کمیشن کے انتخاب کے عمل میں مراعات حاصل کرنے کے لیے معذوری کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن لازمی طبی ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی حیثیت کے ان کے دعوے پر بھی تنازعہ کھڑا ہوا۔

الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کھیڈکر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوا تھا، اور جب تک وہ مجرم ثابت نہیں ہو جاتی، وہ بے قصور ہیں۔ پوجا نے مزید کہا کہ "میرے خیال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میڈیا اور عام عوام پر بہت. یقین رکھتی ہوں، میں میڈیا پر بھی یقین رکھتی ہوں اور ہر کوئی اتنا ذہین ہے۔ اور ہر کوئی جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے میں اس پر مثبت یا منفی تبصرہ نہیں کر سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.