ETV Bharat / bharat

ضمنی انتخابات: 13 اسمبلی سیٹوں میں سے 10 سیٹوں پر انڈیا اتحاد کی جیت - Bypoll Counting 2024 - BYPOLL COUNTING 2024

10 جولائی کو ملک کی سات ریاستوں کی تیرہ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ آج سخت سکیورٹی کے بیچ ان اسمبلی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی ہوئی۔

سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری
سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری (Grab Image ANI Video)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 9:38 AM IST

نئی دہلی: ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک 11 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ ان میں کانگریس نے 4، ٹی ایم سی نے 4، بی جے پی نے 2، عآپ-آزاد نے 1-1 سیٹ جیتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گنتی مراکز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار موہندر بھگت نے پنجاب کی جالندھر مغربی قانون ساز اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ہماچل پردیش میں سی ایم کی اہلیہ کملیش ٹھاکر نے جیت حاصل کی۔

ہمیر پور اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آشیش شرما اور نالہ گڑھ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ہردیپ سنگھ باوا نے کامیابی حاصل کی۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کرشنا کلیانی نے رائے گنج سیٹ سے اور مدھوپرنا ٹھاکر نے بگڈا سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح راناگھاٹ ساؤتھ سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ آپ کو بتا دیں کہ 10 جولائی کو سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر پرامن ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ پنجاب کی ایک، اتراکھنڈ کی دو، ہماچل پردیش کی تین، مغربی بنگال کی چار اور بہار، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کی ایک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی نے چاروں سیٹیوں پر جیت درج کی:

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے چاروں سیٹوں پر فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ ٹی ایم سی کے امیدوار کرشنا کلیانی نے رائے گنج سیٹ سے اور مدھوپرنا ٹھاکر نے بگڈا سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ایم سی نے دیگر سیٹوں راناگھاٹ ساؤتھ اور مانیکتلا بھی اپنے نام کر لی ہیں۔ اسمبلی ضمنی انتخابات میں ٹی ایم سی کی 4 سیٹیں جیتنے پر ٹی ایم سی لیڈر کنال گھوش نے کہا، 'یہ ہونا ہی تھا۔ لوک سبھا میں بی جے پی کو ووٹ دینے والے کچھ لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہیں کریں گے۔ کھیل شروع ہو چکا ہے۔ دہلی میں مودی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ انڈیا اتحاد حکومت بنائے گا اور اس میں ٹی ایم سی کا رول بہت اہم ہوگا۔

ہماچل کے نالہ گڑھ میں کانگریس نے تین میں دو سٹیں جیت لیں:

ہماچل پردیش میں کانگریس نے تین میں سے دو سیٹوں نالہ گڑھ دیہرا پر قبضہ جمایا ہے۔ کانگریس کے کارکنوں اور حامیوں نے دھلیارہ، کانگڑا میں جشن منایا، کیونکہ دیہرا اسمبلی سیٹ سے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر دیہرا اسمبلی سیٹ سےجیت درج کی ہے۔

بہار میں روپولی سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار آگے:

باہوبلی شنکر سنگھ روپولی کی جنگ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے طاقتور اودھیش منڈل کی بیوی اور حکمراں جے ڈی یو کے امیدوار کالادھر منڈل بیما بھارتی کو شکست دی ہے۔

ضمنی انتخابات کیوں ہوئے:

رکن اسمبلی بیما بھارتی نے بہار کے روپولی سے، کرشنا کلیانی نے مغربی بنگال کے رائے گنج سیٹ سے ، راناگھاٹ ساؤتھ سے مکتمن ادھیکاری اور بگڈا سے بسواجیت داس نے اور کملیش پرتاپ نے مدھیہ پردیش کے امرواڑا سیٹ سے استعفیٰ دیا ہے۔ اسی طرح بنگال کے مانیکتلا کے ایم ایل اے سدھن پانڈے کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی ہے۔ راجندر سنگھ نے اتراکھنڈ کے بدری ناتھ سے استعفیٰ دیا ہے جب کہ منگلور سیٹ انصاری کے انتقال کی وجہ سے خالی ہو گئی۔ شیتل انگورل نے جالندھر ویسٹ، پنجاب سے استعفیٰ دیا۔ اسی طرح ہمیر پور، ہماچل پردیش سے آشیش شرما، نالہ گڑھ سے کے ایل ٹھاکر اور دہرہ سے ہوشیار سنگھ بھی مستعفی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.