لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرکے ووٹروں سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مندر اور مسجد کے نام پر ووٹ کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے سات مرحلوں میں عام انتخابات ہونگے انیس تاریخ کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونا ہے اور میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتی ہوں کہ ملک 'پہلی ووٹنگ،' کے لئے عزم کے ساتھ بے خوف ہو کر ووٹ دیں یہ ان کا اپنا آئینی حق ہے جس کا استعمال ہر ایک ووٹر کو کرنا چاہئے۔
مایاوتی نے اس نعرے کے ساتھ ‘پہلے متدان کریں پھر جلپان کریں’ عوام سے اپیل کی کہ ایسا امیدوار منتخب کریں جو غریبوں، محنت کشوں اور محروموں کے بارے میں سوچتا ہو ایک ایسا بہوجن سرکار منتخب کریں، اس کے لئے میں آپ سب سے پرزور اپیل کرتی ہوں۔
مایاوتی نے لکھا کہ آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہم کو ایک ایسا آئین دیا ہے جس کے تحت بلا تفریق ووٹ ڈالنے کا حق اٹھارہ سال سے اوپر سب لوگوں کو ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ماسٹر کنجی کا کام کریگی جن کو سماج میں غریب، کمزور اور نظر انداز کیا جاتا ہے۔ مگر ہم اپنا ووٹ ڈال کر اپنا من پسند لیڈر منتخب کر سکتے ہیں۔
حقِ رائے دہی کا استعمال کرکے ہم اقتدار میں آکر اپنی غریبی اور بے بسی کی زندگی ختم کر سکتے ہیں، لاچاری اور محرومی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا اور اس کا دل و جان سے تحفظ کرنا ہو گا۔
ہوشیار رہیں، آپ کا کوئی ووٹ خریدا یا لوٹا نہیں جا سکتا۔ کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہ جائے اور پیسے کی طاقت سے، مندر و مسجد وغیرہ کے نام پر آپ کے ووٹ کا غلط استعمال نہ ہو۔ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ یہی ہم سب کا فرض بھی ہے اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت بھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو اس لوک سبھا انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، شرکت پر مبنی، قابل رسائی، جامع، شفاف اور پرامن طریقے سے کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر عمل کرنا اور کروانا ضروری ہے مشینوں کا غلط استعمال روکا جانا بھی بہت ضروری ہے۔ ساتھ ہی برسرِ اقتدار پارٹی کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے خاص طور پر موثر ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: