ETV Bharat / bharat

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے بی جے پی میں شامل - رتیش پانڈے

Ritesh Pandey joins BJP: بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے نے اتوار کو پارٹی قیادت سے رابطے میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے فوراً بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

MP Ritesh Pandey
بی ایس پی رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے بی جے پی میں شامل
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 9:55 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے اتوار کو دہلی میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

اترپردیش کی امبیڈکر نگر پارلیمانی سیٹ سے ایم پی پانڈے نے اتوار کو بی ایس پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رتیش پانڈے نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن سے متاثر ہیں اور اس مقصد کے لیے کام کرنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل رتیش پانڈے نے ٹویٹر پر اپنا استعفیٰ نامہ شیئر کیا، جسے انہوں نے بی ایس پی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کو بھیجا ہے۔ خط میں ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے انہیں لوک سبھا میں پارٹی کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا تھا۔

انہوں نے خط میں مزید کہکہ "بی ایس پی کے ذریعے عوامی زندگی میں داخل ہوتے ہی مجھے آپ کی رہنمائی ملی۔ جب میں نے اقتدار کے گلیاروں میں چلنا سیکھا تو پارٹی کے نچلی سطح کے کارکنوں نے میرا ساتھ دیا۔"

یہ بھی پڑھیں: بی ایس پی تنہا لڑے گی انتخابات، سیاست کو خیرباد نہیں کہا، مایاوتی

واضح رہے کہ رتیش پانڈے عام انتخابات میں اپنے بی جے پی حریف مکٹ بہاری کو شکست دینے کے بعد 2019 سے امبیڈکر نگر حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قبل ازیں، انہوں نے جون 2017 سے مئی 2019 کے درمیان جلال پور حلقہ سے ایم ایل اے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.