ETV Bharat / bharat

بی آر ایس لیڈر کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں - Kavita in CBI custody - KAVITA IN CBI CUSTODY

قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے پانچ دن کی تحویل کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم دیا۔

بی آر ایس لیڈر کویتا
بی آر ایس لیڈر کویتا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 12, 2024, 8:05 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی قانون ساز کونسل کی رکن کے۔ کویتا کو کے کو جمعہ کو 15 اپریل تک سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحویل میں بھیج دیدیا گیا۔

قومی راجدھانی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے پانچ دن کی تحویل کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم دیا۔

سی بی آئی نے عدالت سے کے۔ کویتا کو اپنی حراست دیئے جانے کی درخواست کی اور الزام لگایا کہ محترمہ کویتا کا مبینہ ایکسائز گھوٹالہ میں اہم رول ہے۔ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے ملزمہ کا پانچ روز کا ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی عرضی پر غور کرتے تین دن کی تحویل کی حراست میں دیئے جانے کی منظوری دی۔

سی بی آئی نے خصوصی عدالت کی اجازت سے محترمہ کویتا کو جیل میں پوچھ تاچھ کے بعد جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔ تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے۔ کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 15 مارچ کو حیدرآباد میں واقع ان کی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

17 اگست 2022 کو سی بی آئی نے ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.